دنیا بھر سے

روہنگیا مہاجرین کی کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک

Written by Taasir Newspaper

میانمار9اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)روہنگیا مسلمانوں کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر کشتی میں چونتیس افراد سوار تھے، جو میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیوں سے فرار ہو کر پانچ لاکھ سے زیادہ افراد بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper