Uncategorized

ریاستی بھاجپا کا کانگریس ایم ایل اے سے مطالبہ

رانچی10اکتوبر(معیز الدین خان):ریاستی بھاجپا نے کانگریس کے ایم ایل اے اورسابق اسمبلی اسپیکر عالمگیر عالم سے علی اینڈ برادر کے مالک علی اکبر سے اپنے ذاتی اور تجارتی رشتے کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھاجپا کے ریاستی ترجمان پرتول شہدیو نے کہا ہے کہ رانچی میں بدعنوانی کے خلاف دھرنا دے رہے عالمگیر عالم کی علی اکبر سے نزدیکیوں کی خبر سب کو ہے۔ شہدیو پاکڑ پولس کے ذریعہ علی اینڈ برادرس کمپنی کے پتھر کریشر میں چھاپی ماری کر بڑی مقدار میں دھماکہ خیز اشیاءکی برآمدگی پر اپنے ردعمل کااظہارکررہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علی اکبر کے کریشر میں انتہائی مشتبہ حالت میں چپس کے اندر جلیٹن اور ڈیٹونیٹر چھپا کررکھا گیا تھا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar