سائنا نہوال کا انتہائی مایوس کن مظاہرہ

0
17

اوڈینسے ، 21 اکتوبر (یو این آئی) غیر سیڈیڈ ہندوستان کی سائنا نہوال انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز چوتھی سیڈ جاپان کی اکانے یاماگوچ¸ سے صرف 29 منٹ میں ہار کر ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔سائنا کو یاماگوچی نے یک طرفہ انداز میں 21 ۔10 ،21 ۔13 سے شکست دیکر ناک آ¶ٹ سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔اس شکست کے ساتھ یاماگوچی کے خلاف سائنا کا کیریئر ریکارڈ 1۔2 ہوگیا۔سائنا کو گزشتہ مئی ماہ میں ملائیشیا اوپن میں بھی اسی جاپانی کھلاڑی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے را¶نڈ میں اولمپک چمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کو ہرانے والی سائنا نے دوسرے را¶نڈ میں تھائی لینڈ کی نچون جنداپول کو 42 منٹ میں 22۔20، 21۔13 سے شکست دی تھی لیکن کوارٹر فائنل میں جیسے انہوں نے اپنے حریف کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ۔