سمستی پور میں تاجر کا قتل ، دکانوں سے لوٹتے وقت جرائم پیشوں نے گولی ماری

0
17
Taasir Urdu News | Uploaded on 07-OCTOBER-2017

سمستی پور ،7اکتوبر ( نمائندہ ) بہار میں کرائم کا گراف بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ آئے دن قتل اور لوٹ جیسی واردات عام ہوتی جار ہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جرائم پیشوں نے ایک کرانہ تاجر کو گولی مار کر مار ڈالا ہے۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات میں جٹی ہوئی ہیں ۔ بتایاجارہا ہے کہ بنگرا تھانہ علاقہ کے کوٹھیا بازارمیں نامعلوم جرائم پیشوں نے کرانہ تاجر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی شب کے تقریباََ 11 بجے کی ہے۔ قتل کے بعد علا قے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ واقعہ کے بعد مقا می تاجروں میں کافی غصہ ہے ۔ جرائم پیشوں کی فوری طور پر گرفتاری کی بات کہہ رہے ہیں۔ بائک سوار جرائم پیشوں نے کرانا تاجر، پنکج کمار کو ہلاک کر دیا اور اسے پیٹھ میں گولی مار دی گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں مقامی ہسپتا ل لایا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے سمستی پور صدر ہسپتال ریفر کر دیا، جہاں علاج کے دوران پنکج کی موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ اس وقت ہوئی جب پنکج اپنی دکان بند کر کے گھر جا ر ہے تھے۔ ٹھیک اسی وقت نشانہ لگائے بیٹھے جر ائم پیشوں نے اس واقعہ کو انجام دیا۔ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولس نے پورے معا ملے کی جانچ کی اور جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری شروع کر دی ۔پولس کے مطابق جرائم پیشہ دو کی تعداد میں موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ گولی کی آواز سننے کے بعد مقامی لوگ دوڑے لیکن جرائم پیشہ وہاں سے فرار ہونے میں کا میاب ہوگیا ۔قتل کی وجوہات ابھی تک خلاصہ نہیں ہوا ہے ۔ پولس پورے معا ملے کی جانچ کررہی ہے۔