بہار

سپول میں چوروں کی دہشت ، گزشتہ رات دو گھروں میں پھر سیندھ ماری

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 03-OCTOBER-2017

سپول ،3 اکتوبر( نمائندہ ) سپول میں چوروں نے دہشت مچا رکھی ہے۔ آئے دن سپول ضلع میں چوری ، اغوا، لوٹ ، قتل کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔ اسی کڑی میں دیر رات پپر اتھا نہ علاقہ کے ہٹبریا گاو¿ں میں دو گھروں میں چوروں نے خوفناک چوری کے واقعہ کو انجام دیا۔ گھر کے مالک مکیش کمار سنگھ اور بھاگوت چودھری کے گھر سے لاکھوں کی چوری ہوئی ہے۔ دونوں گھر کے مالکان کے رہتے چوری کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ گھر سے زیورات ، کپڑے اور بےش قیمتی سامانوں کی چوری ہوئی ہے۔ مالک خانہ مکیش کمار سنگھ کے گھر پہلے بھی دو بار چور ی ہوچکی ہے۔ وہیں مالک خانہ بھاگوت چودھری کے گھر میں بیٹی کی شادی کی نیت سے ٹرنک میں رکھے زیورات اور کپڑوں کی چوری ہوئی ہے۔ مالک خانہ صدمے میں ہیں ۔ سب کار وتے روتے برا حال ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کتنی محنت سے بیٹی کی شادی کے لئے کچھ روپے اور زیورات اکٹھا کر رکھے تھے۔ لوگوں نے بتایا کہ چور مقامی ہے ۔ ان کو گھر کے بارے میں پہلے سے جانکاری تھی ۔وہیں پولس واقعہ کے بعد موقع پر پہنچ کر کاغذی خانہ پری کر چلی گئی ۔پولس کو کیاپتہ عام انسان کیسے محنت سے ایک ایک سامان خریدتے ہیں۔ اپنے گھر کو سجاتے ہیں ۔ لوگ دبی زبان میں یہاں تک بول رہے ہیں کہ چور پولس کوبھی ان کا شیئر پہنچاتا ہے۔ آخر بولے بھی تو کیا ۔پولس کی بھی کارکردگی خانہ پری جیسی ہوتی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar