سڑک کی بد حالی سے عوام کا غصہ پھوٹا ، ایم ایل اے کا پتلا نذر آتش

0
14
Taasir Urdu News | Uploaded on 23-OCTOBER-2017

حاجی پور ،23 اکتوبر ( نمائندہ) حاجی پور کے گاندھی چوک پر یووا جن شکتی کے کارکنان نے افضل پور دھوب گھٹی پوکھریرا – واسودیوپور چپوتا کی بدحال سڑک کو لے کر حاجی پور ایم ایل اے کا پتلا نذر آتش کر احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر یووا جن شکتی کے قومی صدر دھیرج رائے اور ریاستی صدر سجیت کمار موجود تھے۔ پروگرام کے بعد ہوئی نکڑ سبھا کو خطاب کرتے ہوئے قومی صدر دھیرج رائے نے کہا کہ اس سڑک کی حالت کافی خراب ہے۔ تقریباََ 15 ہزار کی آبادی اس سڑک سے روزانہ آمد و رفت کرتی ہے۔ اس پنچایت سے سٹے تقریباََ 30 گاو¿ں کے لوگ اسی راستہ سے این ایچ 77 پر جاتے ہیں۔ درجنوں اسکول اس پنچایت میں واقع ہیں۔ ہزاروں طلبا روزانہ گاڑی سے اسکول آتے ہیں ۔ کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ رو نما ہوسکتا ہے۔ سڑک پر چار چار فٹ کے بڑے بڑے گڈھے بنے ہوئے ہیں۔ سڑک سے زیادہ گڈھے ہی نظر آتے ہیں۔ دھیرج نے کہا کہ آئے دن حادثہ ہوتارہتا ہے اورراہ گیر زخمی ہوجاتے ہیں۔ مشہور بھوئیاں بابا جانے کے لئے نہ صرف ویشالی ضلع ، بلکہ آس پاس کے کئی اضلاع کے لاکھوں لوگ اسی راستہ کا استعمال کرتے ہیں۔ ریاستی صدر سجیت کمار اور ضلع صدر راجیو رنجن پٹیل نے مشترکہ طور پر کہا کہ یووا جن شکتی اس سڑک کے تعمیر کو لے کر مرحلہ وار تحریک چھیڑے ہوئی ہے۔ اس کے باوجود مقامی ایم ایل اے کے کان پر جوں تک نہیںرینگ رہی ۔ ضلع مجسٹریٹ کو بھی میمورنڈم دیا گیا۔ لیکن اب تک انہوں نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد تعمیر شروع نہ ہوئی تو تحریک کو تیز کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی صدارت ضلع جنرل سکریٹری شیرو تو راج نے کیا۔ اس موقع پر موجود کارکنان نے مکیش رائے ، پرکاش سنگگ ، امیت کمار، امیت پانڈے ، منیش ، راجا ، تارکیشور پٹیل ، آصف ، چند چوبے ، فرحان اظہر ، گنجن ، سورج ، آکاش ،اججول ،پرکاش سولنکی ،نوشاد ، کرن ، جگو ، اجئے یادو ،ہرشت رائے ، رمئے سنگھ ، دیویش وغیرہ شامل تھے۔