siwan-1 3

سیوان میں پولس دیکھتی رہی اور گاو¿ں کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر راجہ خان کو مار ڈالا

Taasir Urdu News | Uploaded on 01-OCTOBER-2017

سیوان ،یکم اکتوبر ( نمائندہ ) راجد کے یووا لیڈر منہاج خان قتل واقعہ کا خصوصی ملزم نیز کئی سنگین معاملوں کا مشہور جرائم پیشہ راجہ خان کو مشتعل گاو¿ں کے لوگوں نے پولس کی موجودگی میں پیٹ پیٹ کر ماڈالا۔ راجہ خان پر سابق زو رآور ایم پی محمد شہاب الدین کے قریبی منہاج قتل کا ملزم تھا۔ راجہ خان سے گاو¿ں کے لوگ اس طرح ناراض تھے کہ اسے موقع پر ہی پپیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس دوران جائے وقوع پر پولس خاموش تماشائی بنی رہی۔ واضح ہوکہ مارا گیا شاطر جرائم پیشہ راجہ خان بتایا جارہا ہے۔ جو منہاج قتل واقعہ اور کئی مشہور واقعات کا ملزم تھا۔ یہاں بتادیں کہ سنیچر کی دیر شام سے پولس و گاو¿ں کے لوگ شاطر راجہ خان کو بساو¿ تخت کے چور میں تلاش کررہے تھے آخر کار نند پور کے لوگوں نے پولس کی موجودگی میں پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔ نند پور کے گاو¿ں کے لوگوں کی مانیں اگر راجہ خان کے پٹائی کی مخالفت اگر پولس کرتی تو کئی پولس ملازمین کی جان بھی جاسکتی تھی ۔خبر لکھے جانے تک گاو¿ں کے لوگوں نے گھیر رکھا ہے۔ ابھی لاش جائے وقوع پر پڑی ہوئی ہے۔ ایس پی سوربھ کمار ساہ سمیت کئی پولس افسران جائے وقوع پر پہنچ رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں