siwan 2

سیوان کی ارمیلا 20 گاو¿ں میں جہیز واطفا ل شادی کے خلاف چلارہیں بیداری مہم

Taasir Urdu News | Uploaded on 17-OCTOBER-2017

سیوان 17( نمائندہ ) ضلع کے گوریا کوٹھی بلاک کے ہر پور گاو¿ں کے آنجہانی پربھوناتھ سنگھ کی بیٹی بہن ارمیلا نے دوسو سے زیادہ خاندانوں کو ٹوٹنے سے بچایا ہے اور ان کی زندگی میں امنگ لانے کا کام کیا ہے۔ اب وہ جہیز سے پاک شادی و اطفال شادی کے خلاف مہم چلارہی ہیں۔ بسنت پور کے ہریامہ گاو¿ں کی پوجا کماری واسی گاو¿ں کی شکنتلا کماری کا بچپن کی شادی انہوں نے رکوایا۔ ساتھ ہی گوپال گنج ضلع کے بیکنٹھ پور بلاک کے گمہاری کے منٹو کمار ساہ و بھگوان پور ہاٹ بلاک کے بٹھو نا گاو¿ں باشندہ انگیکا کماری کی جہیز سے پاک شادی کرائی ہے۔ اس کو لے کر پہلے انہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن اب لوگ ارمیلا کی تعریف کرتے ہیں۔ ان کا یہ کام بسنت پور بلاک کے 20 گاو¿ں میں 25 سالوں سے کیا جارہا ہے۔ بہن ارمیلا نے گھریلوتشدد ، جہیز کے لئے ہراساں کیا جانا اور اطفال شادی پر سال 1992 میں کام شروع کیا اور دھیرے دھیرے سبھی پنچایتوں میں کام کرنے لگی ۔اس کو لے کر وقت وقت پر تربیت کا انعقاد کر لوگوں کو بیدار کرتی رہی ہیں۔ گوپال گنج ضلع کے ہلواڑ پپرا کی بہو ہیں۔ لیکن شروع سے ہی بسنت پور کے سپاہ گاو¿ں میں رہ رہی ہیں۔ اور بسنت پور کے ہی یمونا پروجیکٹ ہائی اسکول میں معاون معلمہ کے عہدہ پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کو چوکھٹ سے باہر نکالنے کا بھی کام کیا ہے۔ یہی نہیں خواتین میں خوداختیاری کا جذبہ بھی جگا چکی ہیں۔ علاقہ کے لوگ انہیں پیار سے دیدی بھی کہہ کر پکارتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں