سی آئی ایس ایف جوان کی کرنٹ سے موت ، بیوی اور بیٹی پر قتل کا شک

0
7
Taasir Urdu News | Uploaded on 21-OCTOBER-2017

گیا ، 21 اکتوبر ( نمائندہ ) کوچ تھانہ کے ادئی گاو¿ں میں بجلی کے کرنٹ کا شارٹ لگاکر سی آئی ایس ایف کے جوان کے قتل کردیئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کے پیچھے مہلوک کی اپنی ہی بیوی اور دیگر کا ہاتھ ہونے کی بات بتائی جارہی ہے۔ فی الحال پولس نے گاو¿ں کے لوگوں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ کر لاش کو برآمد کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ وہیں شک کے گھیرے میں آئے لواحقین کو چوکیدار کی نگرانی میں رکھاگیا ہے۔ گاو¿ں کے لوگوں کے مطابق ادئی کا باشندہ سی آئی ایس ایف جوان 45سالہ سجیت کمار کا اس کی بیوی کے ساتھ کافی دنوں سے ان بن چل رہا تھا۔ بات حد سے زیادہ بڑھ چکی تھی ۔اسی درمیان رات کو اس کا قتل کرنٹ لگا کر کردیاگیا۔ صبح میں بیوی نے مائیکے والوں کو بلالیا اور لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی جانے لگی۔ ادھر جوان کی لاش جیسے ہی ایک گاڑی سے لے جانے کی کوشش کی جانے لگی اسی درمیان ڈرائیور نے شور مچایا ۔ شور سن کو لوگ دوڑے اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔ معاملے کی جانکاری کوچ پولس کو دی گئی ۔خبر کے بعد موقع پر پہنچی پولس نے لاش کو قبضے میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے اے این ایم سی ایچ بھیج دیاگیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اس کی ماں کو سونپ دیا گیا ہے۔ گاو¿ں والوں کا الزام ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے سجیت کا سسر سدرشن شرما بیوی نیلم دیوی اور دیگر شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے مہلوک کی ماں جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں رہ رہی تھی ۔اس کے آنے کے بعد لاش کو سپر د کیا گیا ۔ مہلوک کی بیوی اور دیگر کو پولس تھانہ لے آئی اور پوچھ تاچھ میں مصروف تھی۔ پولس تھانہ صدر راجیو رنجن سنگھ نے بتایا کہ مہلوک فوجی کے جسم پر بجلی کے کرنٹ کے شارٹ کے نشان ملے ہیں ۔معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔ تھانہ صدر نے بتایا کہ گاو¿ں کے لوگوں نے مہلوک کی بیوی اس کے والد اور بیٹیوں پر مل کر کرنٹ لگا کر اور راڈ سے مارنے کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ مہلوک کی ماں نے ابھی تک تھانہ میں کسی قسم کی تحریری درخواست نہیں دیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے الزام کے گھیرے میں آئے لوگوں کو گاو¿ں سے باہر نہیں جانے کا بانڈ لیا گیا ہے۔ فی الحال ابھی چوکیدار کی دیکھ ریکھ میں ادئی میں واقع گھر میں رکھے گئے ہیں ۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں اعلیٰ افسران کے رہنما ہدایات کے مطابق آگے کی کارروائی پولس کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی قصور وار ہوگا اسے کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔