شراب پر پابندی کے باوجود شراب کی سپلائی ، 3 گرفتار

0
9
Taasir Urdu News | Uploaded on 07-OCTOBER-2017

گیا ،7 اکتوبر ( نمائندہ ) آبکاری محکمہ کی ٹیم نے خصوصی مہم چلا کر 100 بوتل انگریزی شراب کے ساتھ 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ہفتہ کو آبکاری محکمہ کے انسپکٹر رام کرت کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگوں کی طرف سے جھارکھنڈ سے بڑے پیمانے پر شراب لائی جا رہی ہے۔ جس کے بعد جی ٹی روڈ نمبر -2 کے ڈوبھی چیک پوسٹ کے قریب گاڑی چیکنگ کیگئی ۔ چیکنگ کے دوران ایک وےگن آرگاڑی سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی۔ وےگن آر گاڑی کے ڈیسک بورڈ کے نیچے اور ڈگی میں لوہے کے چادر کے نیچے چھپا کر شراب کی بوتلوں کو لایا جا رہا تھا۔ پولس نے اسے ضبط کرلیا۔برآمد شراب کی قیمت مارکیٹ میں تقریبا ایک لاکھ روپے ہے۔ شراب کی بوتلوں پر سپلائی فار ڈیفنس لکھا ہوا ہے ۔جس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ اس معاملے میں پولس نے ویگن آر گاڑی میں بیٹھے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں رانچی کے راتو روڈ باشندہ ابھیشیک کمار، رادھے شیام یادو اور تیجن یادو شامل ہیں۔ یہ سبھی لوگ جھارکھنڈ ریاست کے رانچی سے بہار ریاست کے آرہ ضلع میں شراب کو سپلائی کرنے جا رہے تھے ۔اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران نشے کی حالت میں رہے کل 9 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مہاویر سنگھ، دیپک سنگھ، دھننجے کمار، انکت کمار اور کنال کمار شامل ہیں۔