اردو | हिन्दी | English
175 Views
Around the World

شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے: ولی عہد

IMG23303051
Written by Taasir Newspaper

جدہ،۲۱اکتوبر(پی ایس آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ ہفتے کے روز جدہ کے السلام شاہی محل پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سپاہی عبداللہ السبیعی کے والد فیصل السبیعی سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے شہید کے والد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو شہدائ کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔خیال رہے کہ ہفتے کے روز جدہ کے ایک شاہی محل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں دو محافظ شہید ہوگئے تھے۔شہید سپاہی عبداللہ السبیعی کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ عبداللہ السبیعی نے اللہ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اس موقع پر شہید کے والد نے کہا کہ وہ، اس کے بچے اور والدین سب وطن عزیز اور ملک کے فرمانروا پر قربان ہوجائیں تب بھی کم ہے۔ اس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’اللہ آپ کا چہرہ روشن کرے، آپ کا یہی وہ جذبہ ہے جو ہماری عزیمت میں اضافے کا ذریعہ ہے‘۔شہزادہ محمد نے شہید سپاہی کے والد سے کہا کہ آپ کے بیٹے کے خون کا بدلہ لینا میرے ذمہ ہے۔ ہر انتہا پسند اور دہشت گرد کو اس کی سزا مل کر رہے گی۔ دوسری بات یہ کہ میں خود کو آپ کے خاندان کا فرد سمجھتا ہوں‘۔خیال رہے کہ جدہ شاہی محل پر حملے میں سارجنٹ حماد بن شلاح المطیری اور عبداللہ بن فیصل السبیعی شہید جب کہ ولید بن علی شامی، احمد صالح القرنی اور عبداللہ ھندی السبیعی زخمی ہوگئے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper