صاحب گنج میں ٹرک سمیت ڈیڑھ کروڑ کی غیر ملکی شراب ضبط

0
17
Taasir Urdu News | Uploaded on 04-OCTOBER-2017

مظفر پور ، 4 اکتوبر ( نمائندہ ) صاحب گنج تھانہ کی پولس نے راجے پور چوک کے پاس موتی پور کی طرف جارہے ہریانہ نمبر کے ایک ٹرک کا پیچھا کر پکڑا ۔ٹرک سے 350 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ شراب کے کارٹون کو جراثیم کش دواو¿ں کے بیچ چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پولس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پو چھ تاچھ میں ڈرائیور کی پہچان ہریا نہ کے سونی پت باشندہ راج کمار کی شکل میں ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ہریانہ سے چلی غیر ملکی شراب کی یہ کھیپ بڑے شراب مافیا کے یہاں جانے والی تھی۔ ا س بات کی اطلاع صاحب گنج تھانیدار نوین کمار کو ملی ۔تھانیدار نے پولس فورس کے ساتھ سڑک پر آکر ناکہ بندی کر دی ۔اسی دوران مذکور ہ ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ لیکن ڈرائیور تیز رفتار سے ٹرک لے کر بھاگنے لگا ۔ تب پیچھا کر اسے پکڑا گیا۔ ٹرک کی تلاشی لینے پر کئی برانڈوں کی غیر ملکی شراب ملی۔ شراب 350 کارٹون میں رکھی تھی۔ اس کی قیمت ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔ شراب ہریانہ کی بنی ہوئی ہے۔