اردو | हिन्दी | English
855 Views
Entertainment

فلم ’پدماوتی‘کا ٹریلر24گھنٹے میں 21ملین سے زائد لوگوں نے دیکھ لیا

4
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،۵۱اکتوبر(پی ایس آئی) مشہور حکمران راول رتن سنگھ کی بیوی پدماوتی کی زندگی پر گھومتی کہانی پر مبنی بولی وڈ کی نئی فلم’پدماوتی‘کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ ز توڑ ڈالے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر صرف 24گھنٹوں میں اسے 15ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا جبکہ ابتک اسے 21ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ مداحوں کا جہاں اس کے ٹریلرریلیز ہونے کا بے تابی سے انتظار تھا وہیں اب اس فلم کے ریلیز ہونے بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں پیکا پاڈوکون مہارانی کا کردار اداکریں گی جبکہ رنویر سنگھ مشہور حکمران علاو¿ الدین خلجی کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ہدایت کاری سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہد کپور بھی شامل ہیں جو رانی کے شوہر مہاراج رانا راول رتن سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں۔اس فلم کی کہانی رانی پدمنی کی زندگی کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو اپنی خوبصورتی، بہادری اور ذہانت کے باعث مشہور تھی۔ اس فلم کی کاسٹ میں رنویر، دپیکا پاڈوکون اور شاہد کپور کے علاوہ بولی وڈ اداکارہ ادیتی راو¿ حیدری اور جم سربا ہ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے یہ فلم رواں سال 1دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper