لالو۔ تیجسوی کے خلاف جاری ہوسکتا ہے گرفتاری وارنٹ

0
13

پٹنہ 02 اکتوبر (تاثیر بیورو): ریلوے ٹنڈر گھوٹالہ معاملے میں پھنسے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو اور ان کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو کو سی بی آئی کی نوٹس کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑسکتا ہے۔ اس معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی کی طرف سے اب تک دو بار نوٹس بھیجا جاچکا ہے۔ لیکن دونوں ہی بار ان دونوں کی طرف سے کوئی عذر پیش کر کے کچھ اور دنوں کی مہلت مانگ لی گئی ہے۔ اب تیسری بار سی بی آئی نے تین اور چار اکتوبر کو انہیں پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اگر اس بار لالو اور تیجسوی سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو ان کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں اور ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ بھی جاری ہوسکتا ہے اور ان کیلئے ضمانت حاصل کرنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ سی بی آئی اس کیلئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔