محمد قیصر کی منگل تالاب میں ڈوب کر موت

0
18

پٹنہ 7اکتوبر ( ذوالقرنین )چوک تھاہ منگل تالاب میں آج صبح ایک نوجوان کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی ۔چوک تھانہ کے اے ایس آئی عمر السلام خان نے بتایا کہ صبح میں گشتی کے دوران خبر ملی کہ ایک نوجوان منگل تالاب میں ڈوب گیا ہ۔ جائے وقوقع پر پہونچی پولس نے غوطہ خور کی مدد سے لا ش کونکالا جس کی پہچان 28سالہ محمد قیصر عرف منا خان کی شکل میں ہوئی۔ مقامی لوگوں نے ہمارے نمائندہ کو بتایا محمد قیصر ایک دکان میں کام کرتا تھا۔مگر ادھر چند ماہ سے اس کی دماغی توازن خراب ہوگئی تھی اوروہ اس حالت میں روزہ نماز کے لیے مسجدوں میں بھی جا یا کرتا تھا آج فجر کی نماز کے بعد وہ منگل تالاب گیا اور تالاب کے کنارے بیٹھا تھا اور اسے نہ جانے کای ہوا اور وہ پانی میں اتر گیا اور وہ اسی درمیان ڈوب گیااور اس کی موت ہوگئی۔ اس وقعہ کے بعد محمد قیصر کے گھروالوں نے پولس کو تحریری طور پر درخواست دی کہ قیصر کی دماغی صلاحیت ٹھیک نہیں تھی اور اس کا پوسٹ مارٹم نہ کیا جائے اور قیصر کی لاش گھروالوں کو سونپ دیا جائے تو پولس نے قیصر کی لاش گھروالوں کو سونپ دی۔واضح ہو کہ دو ہفتہ کے اندر منگل تالاب میں ڈوب نے سے موت ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل 22ستمبر کوبھی محمد شہادت عرف چنٹو کی بھی موت ہوگئی تھی اور وہ خواجہ کلاں تھانہ کےشاہ کی املی کار ہنے ولا تھا۔