ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز

0
17
BENGALURU, OCT 29 (UNI):- Prime Minister, Narendra Modi addressing the gathering at the Dashamah Soundarya Lahari Parayanotsava Mahasarmapane, in Bengaluru, Karnataka on Sunday. UNI PHOTO-88U

اجیرے (کرناٹک) 29اکتوبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہوگیا ہے اور نقدی سے پاک لین دین کے سبب درمیانی افراد کا خاتمہ ہوجائے گا۔ پیداوار کرنے والوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔انہو ں نے منجوناتیشور مندر کے دورہ کے موقع پر ان کی تہنیت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب نوٹ بندی کی گئی تھی اس وقت کئی لیڈروں اور پوزیشن جماعتوں نے ناخواندگی اور ملک کی خراب صورتحال کے پس منظر میں اس کی کامیابی پر شبہات ظاہر کئے تھے تاہم نوٹ بندی کرنے سے انقلاب پیدا ہوگیا ہے ۔ساتھ ہی کئی تاجر ‘ صنعت کار ‘ مالیاتی ادارے ‘ نقدی سے پاک لین دین اختیار کررہے ہی جس سے ان کی کوششوں کی مکمل قدر حاصل ہورہی ہے ۔ خود کا احتساب ہر شخص کے لئے ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مالیہ کا حساب رکھ پائے اور نوٹ بندی ایک اہم اوزار ہے ۔مودی نے بعض استفادہ کنندگان میں ” روپے کارڈس ” تقسیم کئے ۔ انہو ں نے دھرماادھیکاری ویریندرہیگڈے کی جانب سے شروع کردہ ادارے کے رول کی ستائش کی۔انہو ں نے کہا کہ یہ ان افراد کو ایک مناسب جواب ہے جو ڈیجیٹائزیشن کی مخالفت کررہے تھے اور اس کے آغاز پر نکتہ چینی کررہے تھے ۔ اس کے ذریعہ تمام بشمول سیلف ہیلپ گروپ کے خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ کہتے ہوئے کہ 15ریاستوں میں ڈیجیٹائزیشن اور نقدی سے پاک معاملتوں کو اختیار کیا ہے ‘ مودی نے کرناٹک پر بھی زور دیا کہ وہ اصل دھارے میں شامل ہوجائے تاکہ ریاست کے عوام کو چھوٹے صناع کار ‘تاجر ‘صنعت کار ہیں کو فائدہ حاصل ہوگا۔مودی جنہوں نے کنڑ زبان سے اپنے خطاب کا آغاز کیانے سماج کی تعمیر ‘ غریب افراد کی مدد بشمول خواتین کو معاشی طور پرمستحکم بنانے میں ہیگڈے کے رول کی ستائش کی۔انہوں نے کہا ” میں نے کبھی ہیگڈے کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ وہ تھک گئے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ لاتے رہتے ہیں۔