download (4) 10

مہو میں نیچرلینڈکے آرگینک مصنوعات کی پوری سریز دستیاب

نئی دہلی 04 اکتوبر : دنیا کی مشہور کمپنی نیچر لینڈ کے آرگینک مصنوعات کی پوری سریز اب مہو میں بھی دستیاب ہے۔ ہیلتھ 24×7 کے اتل مالک رام نے بتایا ہے کہ آرگینک اناج میں وٹامن، منرل، کاربو ہائڈریڈس، فیٹس اور اسینسیل اور ضروری تیل اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ جیویک کھیتی سے پیدا کی گئی دال اور دلہن میں بھرپور پروٹین اور امینو اسیڈ ہوتے ہیں۔ رسوئی میں استعمال ہونے والے سامان کے ساتھ ہی صحت کیلئے مفید ترپھلا ، آنولا، ایلوویرا، جامن وغیرہ کے جوس اور پاﺅڈر بھی دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مہو میں بھی لوگ صحت کے تئیں بیدار ہوچکے ہیں اورجراثیم کش اور کیمیکل کھاد میں پائے جانے والے زہریلے کیمیکل سے پاک آرگینک پروڈکٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ مہو کے لوگوں کیلئے خالص جیویک پروڈکٹ اب آسانی سے نیچورل اسٹور میں دستیاب ہوںگے۔ آ نیچورل اسٹور گروپ کے محمد کانچ والا نے بتایا کہ تہواروں کے موقع پر شہر کے لوگوں کیلئے نیچر لینڈ آرگینک کے سبھی مصنوعات پیش کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں