اردو | हिन्दी | English
75 Views
NEW DELHI

میٹرو کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف مسلسل دوسرے دن AAP کا ستیہ گرہ

3+3
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی 12اکتوبر(ابصار احمد صدےقی )جمعرات کو مسلسل دوسرے دن عام آدمی پارٹی نے دہلی میٹرو کے بڑھے کرایہ کے خلاف پوری دہلی میں ’کرایہ ستیہ گرہ‘ کے تحت کارکردگی کا مظاہرہ کیا. دہلی کے مختلف میٹرو سٹیشنوں پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور میٹرو مسافروں سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کنوینر گوپال رائے کے ساتھ دہلی سرکار کے وزیر عمران حسین نے بھی ITO میٹرو اسٹیشن پر ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ مظا ہر ین میں، پارٹی کے کارکنوں نے اپنے ہاتھو ں میں بینر رکھے تھے، . پارٹی کارکنوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف جم کر نعرے لگائے اور میٹرو کرایہ اضافہ کے پیچھے مودی حکومت کی خراب منشا کو ذمہ دار ٹھہرایا. میٹرو کراےہ اضافہ کے خلاف 13 اکتوبر جمعہ کے دن دوپہر 12 بجے عام آد می پارٹی مرکزی شہری ترقی وزےر کا گھیراو¿ کر ے گی۔اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے دہلی کنوینر گوپال رائے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کارکنان اور پارٹی کے ممبران اسمبلی اور تمام کونسلر بھی موجود رہیں گے عام آدمی پارٹی کی طرف سے منعقد ‘میٹرو کرا یہ ستیہ گرہ’ کے دوسرے دن کارکردگی کی قیادت کرتے ہوئے پارٹی کے دہلی کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ ‘بی جے پی حکو مت مرکز ی حکومت کی سازش کا ہی نتیجہ ہے کہ آج دہلی لوگ میٹرو میں پہلے سے دوگنا کرایہ دینے کو مجبور ہو گئے ہیں آج کی تاریخ میں دہلی میٹرو دہلی کی لافلان بن چکی ہے اور لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا تے ہوئے مرکز کی بی جے پی حکومت لوگو ں کی جیب کاٹنے پر تلی ہوئی ہے۔عام آد می پارٹی اور دہلی حکومت شروع سے ہی میٹرو کرایہ اضافہ کی مخالفت کرتی آئی ہے اور آج بھی ہم اپنے اس موقف پر قائم ہیں ۔ مرکزی شہری ترقےا تی وزارت کی طرف دی گئی نقصان کے اصول کے مطابق بھی دہلی حکو مت اپنے حصے کا فنڈ دینے کے لئے تیار ہے لیکن باوجود اس کے بی جے پی حکومت اپنی ضد پر اڑی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper