نوادہ میں 20 لاکھ کی لوٹ ، نقاب پوش چوروں نے خاندان کو بنایانشانہ

0
15
Taasir Urdu News | Uploaded on 30-OCTOBER-2017

نوادہ ،30 اکتوبر ( نمائندہ ) شہر کے بندیل کھنڈ تھانہ علاقہ کے تکیہ محلے میں چوروں نے اتوار دیر رات ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوروں نے عامر ملک کے گھر پر دھاوا بول کر 20 لاکھ روپے کی چوری کی۔ چوروں نے واقعہ کے مخالفت کرنے پر گھر کی خواتین کے ساتھ مار پیٹ بھی کی ۔ اس کے ساتھ ہی گھر میں آئے داماد کے ساتھ بھی جم کر مار پیٹ ہوئی ۔ چوری کے اس واردات کے بعد گھر کے مالک عامر نے بتایا کہ گھر کی چھت کے سہارے تقریبا 20 کی تعداد میں گھر میں گھس آئے اور تین کمروں میں مختلف رکھے سامانوں کو لوٹ لیا۔ واقعہ کی مخالفت کرنے پر چوروں نے مارپیٹ بھی کیا ، چاقو سے کئے گئے حملے میں خاندان کی رکن صوفیہ نصرت بری طرح زخمی ہو گئیں۔ قریب رات کے 2 بجے چورگھر میں گھسے اور چوری کی واردات میں ہوئے چوری 35 بھر سونے کے زیورات، 60 ہزار نقد رقم 4 موبائل، کلر ٹی وی، کمبل اور بہت سے دیگر اشیاءکی لوٹ ہوئی ۔ دوسری طرف، گھر کے لوگ خوفزدہ ہیں کہ محلے کے کچھ لوگوں نے اس واردات میں چوروں کی مدد کی ہے۔ گھر کے مالک عامر نے جب ایک چور کا ماسک ہٹایا تو چور نے اس کے ساتھ بھی مار پیٹ کرنی شروع کر دی۔ اس واردات میں ان کو بھی سنگین چوٹ آئی ہے ۔ وہیں گھر سے جاتے جاتے چوروں نے گھر کا دروازہ بند کر دیا تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد صبح 5 بجے مقامی بندیل کھنڈ تھانہ کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ پولس گھر کے نزدیک آئیڈیل پبلک اسکول سے منسلک سی سی ٹی وی کیمروں کے ویڈیو فوٹیج کے ساتھ چوروں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔