نڈال اور گارسیا نے چائنا اوپن خطاب اپنے نام کیا

0
15

بیجنگ، 9 اکتوبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے اپنی کرشمائی کارکردگی جاری رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے نک کرگیوس کو شکست دے کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کا سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہاں اتوار کی رات ٹاپ سیڈڈ نڈال نے ایک گھنٹے 32 منٹ تک چلنے والے خطابی مقابلے میں دنیا کے 19 ویں نمبر کے کرگیوس کو 2-6، 1-6 سے شکست دے کر دوسری بار چائنا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا۔ ہسپانوی کھلاڑی نے اس سے قبل 2005 میں یہاں خطاب جیتا تھا۔ 16 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نڈال کے کیئریر کی یہ 75 ویں خطابی جیت ہے ۔ انہوں نے سات بار کرگیوس کی سروس بریک کی ۔ نڈال نے اس فتح کے ساتھ ہی سنسناٹی اوپن کے کوارٹر فائنل میں ملی شکست کا بدلہ بھی کرگیوس سے لے لیا۔ 31 سالہ نڈال نے 2013 کے بعد سے پہلی بار ایک سیزن میں چھ خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں اس سے قبل فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتا ہے ۔ ہسپانوی کھلاڑی کی یہ لگاتار 12 ویں جیت ہے ۔ خواتین کے زمرے میں فرانس کی کیرولین گارسیا نے اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے رومانیہ کی سیمونی ہالیپ کو ہراکر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز خطاب جیت لیا۔ یہاں اتوار رات غیر سیڈڈ گارسیا نے ایک گھنٹے 52 منٹ تک چلے خطابی مقابلے میں نمبر ایک بننے جارہی ہالیپ کو 4-6، 6-7 سے ہراکر خطاب اپنے نام کیا۔ پچھلے ہفتے ووہان اوپن جیتنے والی گارسیا کی یہ مسلسل 12 ویں جیت ہے ۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہی اب وہ پیر کو جاری ہونے والی رینکنگ میں 15 ویں نمبر سے 9ویں نمبر پر پہنچ جائیں گی۔ ہالیپ نے شروعات میں ہی گارسیا کی سروس بریک کی۔ لیکن گارسیا نے واپسی کرتے ہوئے پہلا ٹسٹ 4-6 سے جیت لیاتھا۔ دوسرے سیٹ میں 3-3 کی برابر پر آنے کے بعد ہالیپ نے دبا¶ بنایا۔ حالانکہ گارسیا نے نو بریک پوائنٹ لیتے 3-4 سے سبقت حاصل کی۔ اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ کو ٹائی بریکر میں لی گئی جہاں انہوں نے 4-6، 6-7 سے اپنے نام کرلیا۔ گارسیا پہلی ایسی کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے ایک سال میں ووہان اوپن اور چائنا اوپن کا خطاب جیتا ہے ۔ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اسپین کے رافیل نڈال نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں نک کریگیوس کو شکست دے کر کیریر کا 75 واں ٹائٹل حاصل کرلیا۔یاد رہے کہ رافیل نڈال نے پہلی مرتبہ 2005 میں چائنا اوپن جیتا تھا جس کے 12 سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ ٹائٹل حاصل کرلیا جبکہ یہ ان کا رواں سال چھٹا ٹائٹل ہے ۔رافیل نڈال نے چائنا اوپن کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے ڈیمریتو کو 6۔3، 4۔6 اور 6۔1 کے ایک اچھے مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل تک رسائی کی تھی۔ سیمونا ہیلپ نے پری کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک روسی اسٹار ماریا شاراپوا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔