buxar 2

ٹیوشن سے لوٹ رہے طالب علم کو بولیرو نے روندا

Taasir Urdu News | Uploaded on 30-OCTOBER-2017

بکسر ،30 اکتوبر ( نمائندہ ) سونبرسا اوپی تھانہ کے سونبرسا بازار کے نزدیک تیز رفتار سے آرہے بولیرو نے ٹیوشن پڑھ کر گھر آرہے طالب علم کو روند ڈالا ۔ جس سے طالب علم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگ مشتعل ہو اٹھے۔ آرہ موہنیا سڑک پر اتر آئے ۔ مین روڈ کو جام کر آمدو رفت کو ٹھپ کردیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیو گاڑی لے کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔ خبر پاکر موقع پر پولس پہنچی اور معاملے کو پر امن کرنے میں مصرو ف ہوگئی۔ وہیں خبر ملتے ہی بی ڈی او بھی جائے وقوع پر پہنچ کر لوگوں کو پر امن رہنے کی اپیل کی۔ ملی اطلاع کے مطابق سونبرسا اوپی تھانہ کے کڈسر گاو¿ں کے رہنے والے گلشن ساہ اپنے بیٹے شوبھم کمار کو پڑھانے کے لئے سونبرسا بازار میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ آج سموار کی صبح شوبھم پڑھنے کے لئے پاس کے ہی ٹیوشن میں گیا تھا۔ ٹیوشن سے پڑھنے کے بعد اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔ جب وہ آرہ موہنیا مین روڈ سڑک پار کررہاتھا اسی درمیان وہ دردناک حادثے کا شکار ہوگیا۔ موہنیا آرہ مین روڈ پر موہنیا کی طرف سے تیز رفتار سے آرہے بولیرو نے طالب علم شوبھم کمار کو ٹکر ماردی ، جس میں شوبھم کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد لوگ مشتعل ہوگئے اور پولس انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرنے لگے اور سڑک پر اتر آئے ۔ سڑک جام کر آمدو رفت کو پوری طرح روک دیا گیا ۔پولس نے لگاتار سمجھانے بجھانے کی کوشش کی ۔وہیں سونبرسا اوپی تھانہ صدر سدھیر کمار نے بتایا کہ معاملے کو پر امن کرادیا گیا ہے۔ ساتھ ہی بولیرو کی پہچان کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ روڈ پر صبح کے وقت لا پروائی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے آئے دن ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں