پلیا بابا کی ایک اور پہل، گنگہر ندی پر رکھا پل کا سنگ بنیاد

0
11
Taasir Urdu News | Uploaded on 23-OCTOBER-2017

ارول ،23 اکتوبر ( نمائندہ) پلیا بابا کے نام سے مشہور کرتھا ایم ایل اے ستیہ دیو سنگھ کشواہا نے اس سمت میں ایک او ر سوغات دیتے ہوئے کرتھا بلاک علاقہ کے گنگویا گاو¿ں میں گنگہر ندی میں 1 کروڑ 57 لاکھ کی لاگت سے اعلی سطحی پل کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقد تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ گاو¿ں کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پابند عہد ہیں۔ انہوں نے سات عزائم کے توسط سے گاو¿ں کو بنیادی سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں۔ ایم ایل اے نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار کی ہی دین ہے کہ آج میں ایم ایل اے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی کے لئے پوری طرح پابند عہد ہوں اور اپنے آٹھ سالوں کی مدت کار کے دوران سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرایا۔ اس دوران کبھی بھی بھید بھاو¿ نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا بھی تفصیل سے ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک علاقہ میں درجنوں پل کی تعمیر کرایا ہے۔ جس سے علاقہ کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گنگہر ندی میں بننے والے مذکورہ پل سے درجنوں گاو¿ں کے لوگ مستفیض ہوں گے ۔ ایم ایل اے نے تعمیری ایجنسی سے اس کے معیار پر توجہ دینے کی بات کہی۔ تقریب کی صدارت گوہر ملک نے کی۔ تقریب کو جدیو ضلع صدر جتیندر پٹیل ، سابق مکھیا جتیندر شرما ، شمیم الحق ، پروفیسر شمبھو سنگھ ، متھلیش یادو ،چاند ملک ، نیہورا رائے، اوپندر سنگھ ، امجد حسین ، کامیشور سنگھ ، کوندر چندر ونشی وغیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محکمہ دیہی امور کے اگزکٹیو انجینئر اکھلیش کمار ، اسسٹنٹ انجینئر رام چندر پنڈت ،جونیئر انجینئر ونود کمار ، آر کے کنسٹرکشن کے راکیش وغیرہ موجود تھے۔