کوکرناگ میں یک روزہ ’فیسٹیول کا آغاز،سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک

0
16

سرینگر11اکتوبر(جاویداحمد)جنوبی کشمیر کے خوبصورت سیاحتی اور صحت افزا مقام کو کرناگ میں جموں کشمیر محکمہ ٹورازم کے زیر اہتما م یک روزہ ٹورازم فیسٹیول کا انعقاد ہوا جمو ں وکشمیر محکمہ ٹورازم کی منعقدہ اس تقریب میں مقا می لوگوں کے علاوہ غیر ریاستی سیاحوں نے شر کت کی محکمہ ٹور ازم کے ڈائیریکٹر محمود احمد کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ،ایم ایل اے کوکرناگ عبدلرحیم راتھر کے علاوہ انتظا میہ سے منسلک مختلف عہدیداران نے شرکت کی ۔ یک روزہ فیسٹول میں محمکہ فشریز ،محمکہ ہنڈی کر افٹس ،فارسٹ ،اسکیٹنگ وغیرہ نے مختلف قسم کے اسٹال لگائے گئے تھے اور متعلقہ محمکموں کے افسران عوام کو محمکمہ کے اسکیموں سے استفا دہ حا صل کرنے کی معلومات فراہم کر رہے ےتھے۔ منعقدہ تقریب کے دوران گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کوکر ناگ اور دیگر افراد کو جھنڈی دکھا کر ٹر یکنگ پر روانہ کیا گیا دائریکٹر محکمہ ٹور ازم نے تا ثیر نمائیندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹول وادی کے تمام سیاحتی مراکز پر کراکے سیاحوں کو راغب کرانے کی کوشش کی کی جائے گی۔ کوکرناگ کی ان خوبصورت وادیوں میں پہلی مرتبہ شعبہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ غیر ریاستی سیاحوں وادی کے سیاحتی مقامات کے بارے میں بتا کر انہیں یہاں آنے کی دعوت دی جائے ۔ییہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ وادی میں شعبہ سیاحت ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے ۔کشمیر کی وادیاں حالات کی مار کھانے کے ساتھ ساتھ یہاں کی سیاحت پر بھی نمایاں اثر دیکھنے کو ملا ۔کھبی سیا حوں کی آمد میں اضافہ ہوا اور کبھی کمی دیکھنے کو ملی ۔اب جبکہ حالات میں بہتر ی آنے کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت بھی حرکت میں آگئی اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے فیسٹول کا انعقاد کر رہا ہے۔