کوہلی پھر بنے نمبر -1ون ڈے بلے باز

0
11

دوبئی، 30 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اپنی طوفانی کارکردگی کی بدولت ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کو درجہ بندی میں پیچھے چھوڑ کر دوبارہ نمبر ایک ون ڈے بلے باز بن گئے ۔ وراٹ نے حال ہی میں اپنا نمبر ایک مقام جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیرس کے ہاتھوں گنوا دیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دو سنچریوں سمیت مین آف دی سیریز کی شاندار کارکردگی سے انہوں نے 10 دن بعد ہی نمبر ایک تاج حاصل کر لیا۔ وراٹ نے 889 کا بہترین ہندستانی ریٹنگ بھی حاصل کی ہے ۔اس سے پہلے بہترین ہندستانی ریٹنگ سچن کے نام تھی، جس نے 1998 میں 887 کی بہترین ریٹنگ حاصل کی۔ ہندستانی کپتان کے ساتھ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ہندستان کو سیریز جتانے والی فیصلہ کن کارکردگی کے دم پر تین مقام کی چھلانگ لگائی اور بولنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ سیریز میں دو سنچری کے ساتھ وراٹ نے 263 رنز بنائے اور مین آف دی سریز کا اعزاز حاصل کیا ۔انہوں نے سیریز کے پہلے اور آخری میچ میں سنچری بنائی ۔ وراٹ کے کھاتے میں اب 32 سنچری ہو گئی ہیں ۔ بمرا نے کانپور کے فائنل میچ میں تین وکٹ حاصل کرکے ہندستان کو فتح حاصل کرنے میں مدد کی۔سیریز میں بمرا نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔اب وہ پاکستان کے کھلاڑی حسن علی اور جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر سے پیچھے ہیں ۔ کانپور میچ میں سنچری سمیت سیریز میں 174 رنز بنانے والے اوپنر روہت شرما نے اپنے کیریئر کی بہترین 799 کی ریٹنگ حاصل کر لی ہے لیکن وہ اپنے ساتویں نمبر پر قائم ہیں۔ جنوبی افریقہ نے اپنی نمبر ایک جگہ برقرار رکھی ہے ۔جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 3۔0 سے شکست دی جبکہ ہندستان نے نیوزی لینڈ کو 2۔1 سے شکست دے دی۔اگر ہندستان نے سیریز میں کلین سوئپ کیا ہوتا تو، جنوبی افریقہ کی پوزیشن کو خطرہ ہو سکتا تھا ۔