nalanada shravan_kumar_7_150779145 3

کک مارنے کے دوران خود فٹبال کی طرح لڑھک گئے شرون کمار

Taasir Urdu News | Uploaded on 12-OCTOBER-2017

نالندہ ، 12 اکتوبر ( نمائندہ ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے وزیر بھلے ہی کام میں ماہر ہوں ۔ لیکن کھیل کے میدان میں پھسڈی ہیں ۔یہ اس لئے کہا جارہا ہے کہ حکومت بہار میں دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار کے گرنے کی تصویریں میڈیا میں خوب وائرل ہورہی ہیں۔ در اصل وزیر نے فٹبال کو جیسے ہی کک مارنا چاہا ، دھرام سے گر گئے ۔شاید ان کی دھوتی پھنس گئی تھی ، ان کے پیروں میں ۔ دراصل بہار سرکار میں دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار 9 اکتوبر کو نالندہ ضلع کے راجگیر کے آزاد شترو میدان میں راجگیر اسپورٹس کلب کے ذریعہ منعقد فٹبال ٹورنامنٹ میں افتتاح کرنے پہنچے تھے ۔مہمان خصوصی کے طور پر انہیں پروگرام کا افتتاح کرنا تھا ، اس کے لئے تیاری پوری کرلی گئی۔ دھوتی پہننے والے وزیر نے بھی اپنی کمر کس لی ۔لیکن جیسے ہی انہوں نے فٹبال کو کک ماری وہ زمین پر گر گئے۔ بڑی تعداد میں کھلاڑی اور افتتاحی تقریب کو دیکھنے کے لئے پہنچے لوگوں کی بھیڑ اکھٹا تھی ، اسی دوران وزیر نے جیسے ہی کک کیا وہ گر پڑے ۔ایک لمحہ لوگوں کو پتہ نہیں چلا اور لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کردی لیکن لمحہ بعد ہی لوگوں کو احساس ہوا کہ وزیر نے زمین پکڑ لیا ہے تو انعقاد کنندگان اور مقامی لوگوں نے ان کی مدد کی اور انہیں زمین پر سے سہار ا دے کر اٹھایا۔ حالانکہ اچھی بات یہ رہی کہ وزیر کو چوٹ نہیں آئی ۔ موقع پر کسی نے وزیر کے گرتے ہوئے منظر کا ویڈیو بنالیا ، جو وائرل ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں