gorakhpur 2

گورکھپور میڈیکل کالج میںپھر 16بچوں کی موت

گورکھپور، 08 اکتوبر (یو این آئی)اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 16 بچوں کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ میڈیکل کالج میں اس دوران 10 نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں جبکہ 06 پیڈیاٹرک آئی سی یو میں موت ہوئی۔ اس میں دماغی بخار سے مرنے والے بچوں میں بستی ضلع کی دو سالہ امیکا اور مہاراج گنج ضلع کا سری کانت شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران دماغی بخار کے 20 نئے مریض داخل کئے گئے ہیں جبکہ 130 مریضوں کا علاج چل رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک بابا راگھوداس میڈیکل کالج گورکھپور میں دماغی بخار سے متاثر 1470 مریضوں کوداخل کیا گیا جن میں سے 310 کی موت ہو چکی ہے ۔میڈیکل کالج میں علاج کے لئے گورکھپور اور بستی زون کے سات اضلاع کے علاوہ اعظم گڑھ، بلیا، گونڈا، مﺅ، غازی پور، بلرام پور، امبیڈکر نگر، بدایوں کے علاوہ صوبہ بہار اور پڑوسی ملک نیپال کے مریض بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں