7 2

ہڑتال کے پیش نظر بانہال بارہمولہ ریل سروس پھر معطل

سرےنگر/09 اکتوبر(ڈار اعجاز) خوا تین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے خلا ف دی گئی ہڑتالی کال کے پیش نظر سوموار کو بانہا ل بارہمولہ ریل خدمات معطل رکھی گئیں۔ جس کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر مسافروں کو پریشا نیو ں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اطلاعات کے مطابق سو موار کو مکمل ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی کشمیر میں ریل خدمات کو ایک بار پھر معطل رہی ۔ ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکورٹی وجوہا ت کی بناءپر سوموار کو تمام ٹرینوں کی آمدور فت معطل کردی ہے‘۔ انہوں نے بتایا ’وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے‘۔ مذکورہ عہدیدار نے بتایا ’اسی طرح بڈگام اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر تمام ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی کا اقدا م پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر عمل کے طور پر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس و سول انتظامیہ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد ریل خدما ت کو بحال کردیا جائے گا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سال 2016 سے ریل خدمات کی معطلی اب معمول بن گیا ہے جس کے نتیجے میں مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ ریلوئے کی طرف سے وادی کشمیر میں ریل خدمات شروع کی گئی تھی تاکہ مسافروں کو آسانی ہو جائے تاکہ اب ریل سروس کی روز بروز معطلی انکے لئے درد سر بن گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں