یونین نے کانٹریکٹ اساتذہ سے متعلق عرضداشت پیش کی

0
10
Taasir Urdu News | Uploaded on 24-OCTOBER-2017

سیوان ،24 اکتوبر ( راجیش کمار ) کنٹریکٹ اساتذہ کے مختلف مسائل کو ختم کرنے کے لئے صوبائی جنرل سکریٹری ونئے کمار تیواری اور ضلع صدر راجندر کمار اکیلا کی مشترکہ صدارت میں ٹرانسمیشن پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ، ضلع اکائی سیوان نے 8 نکاتی مطالبات کو لے کر ڈی ای او چندر شیکھر رائے کو دیر شام سموار کوعرضداشت سونپا ہے ۔ اس سے قبل بھی یونین کی طرف سے مطالبات سونپے گئے تھے۔ محکمہ کی بے حسی کی وجہ سے اب تک ضلع کے 11304 کانٹریکٹ اساتذہ کے کسی بھی مسئلہ کا نپٹارہ نہیں ہوا ہے ۔عرضداشت میں کانٹریکٹ ٹیچروں کی بقایارقم کی ادائیگی ، ساتواں پے رویزن کے مطابق پے اسکیل کافیکسیشن ، گریجویٹ گریڈ میں پرموشن ،سروس بک اپ ڈیٹ کرنا، دلال سے پاک دفتر ،دفتری مکتوبات کو ایک کو نہیں بلکہ سبھی یونینوں کے نمائندوں کو ارسال کرنا، 2 اکتوبر کی چھٹی کا ایڈجسٹمنٹ ، 28 اکتوبر کو کرنے اور ہندی اردو اسکولوں میں بالترتیب سنیچر اور جمعرات کو 9 بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دوپہرتک چلائے جانے سے متعلق مطالبات کو سونپا گیا۔ تنظیم نے عرضداشت میں پیش مقامی مسائل کے حل نہیں ہونے کی حالت میں بھوک ہڑتال کی وارننگ دی ہے۔ اگر عقیدت کے عظیم تہوار چھٹھ کے بعد تنظیم کے مطالبات نہیں مانے گئے تو تنظیم تحریک کے لئے مجبور ہوگی۔ ڈی ای او چندر شیکھر رائے کے ذریعہ مسائل کے حل کے لئے یقین دہانی کرائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چھٹھ پوجا کے بعد ہرایک مسائل کا حل کیاجائے گا۔ وفد میں ونود کمار ، بڑھڑیا بلاک صدر مہیش کمار پر بھات ، سکریٹری ہریندر کمار ، وجئے کمار مہتو ،رگھوناتھ پور بلاک صدر سنتوش کمار سنگھ ، پچرکھی کے سکریٹری ویویک کمار پٹیل ، میڈیا انچارج سجیت کمار ، ویدانت کمار وغیرہ شامل رہے۔