آپسی اختلافات کو دور کر پارٹی کو مضبو ط کرنے کا کام کرنا ہے : حنا شہاب

Taasir Urdu News | Uploaded on 28-OCTOBER-2017

سسون /سیوان ، 28 اکتوبر ( راجیش کمار ) مقامی سسون بلاک کے راجد کا یک روزہ کارکنان اجلاس قدیم مہندر ناتھ مندر کے احاطہ واقع میرج ہال میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت بلاک صدر ونئے شنکر سنگھ نے کی ۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر نیز راجد کے سینئر لیڈر اودھ بہاری چودھری نے کہا کہ راجد عام لوگوں کی پارٹی ہے۔ راجد ہمیشہ لا لو پرساد کی قیادت میں غریبوں ، استحصال زدوں و پسماندوں کی ترقی کے لئے آواز اٹھاتے و جدو جہد کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ حال میں ریاستی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ ترقی کاکام نہیں ہورہا ہے۔ جرائم کافی عروج پر ہے۔ نتیش کمار کو بس اپنی کرسی کی فکر ہے۔ ترقی و امن سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے عام کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی سیدھے طور پر عوام سے رابط قائم کر ریاست و مرکزی سرکار کی ناکامیوں کو بتائیں ۔ اور راجد کی پالیسیوں سے عوام کو واقف کرائیں ۔آنے والے وقت میں عوام سبھی کو نکار کر راجد کو ہی اپنا قیمتی ووٹ دے گی ۔ مسٹر چودھری نے کہا کہ عوام اب من بنا چکی ہے کہ راجد کو ہی موقع دیا جائے ۔ اس موقع پر ضلع صدر پر ماتمارام نے کہا کہ ہمیں پھر سے اپنی پارٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ وہیں رگھونا تھ پور ایم ایل اے ہری شنکر یادو نے کہا کہ ہمارے محبوب لیڈر شہاب الدین ہی رہیں گے ۔ہمیں عوام کے درمیان جا کر اپنی پارٹی کے مقاصد کو بتانے کا کام کرنا ہے۔ ہمیں عوام کے درمیان اپنی زور دار حاضری درج کرانی ہے۔ تاکہ آئندہ انتخاب تک ہماری پارٹی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگ جڑیں۔ حنا شہاب نے کہا کہ ہمیں آپسی اختلافات کو دور کر متحد ہوکر پارٹی کو مضبو ط کرنے کا کام کرنا ہے۔ جو ہمارے کارکنان ہم سے ناراض ہیں ان کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ تاکہ ہماری پارٹی پھر سے مضبوط ہو۔ اجلاس کو ششی بھوشن رائے ، ونئے شنکر سنگھ ، راجیشور یادو نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں رگھوناتھ پور ایم ایل اے ہری شنکر یادو ، لیلاوتی گیری ، پرماتما رام ، اوسیئر یادو ، شمیم احمد ، بوآیادو، وشو کرما چوہان ، رام پکار یادو، اوم پرکاش یادو، کرشنا دیوی، کلیم احمد سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔