اسلامک اسٹیٹ کے جنوب مشرقی ایشیائی سربراہ کو ہلاک کر دیا ہے: فلپائنی وزیر دفاع

منیلا16اکتوبر( آئی این ایس انڈیا) فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بتایا ہے کہ مراوی شہر میں حکومتی فوج کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے والے عسکری گروپ کے سربراہ اِیسنیلون ہاپیلون کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مراوی شہر میں اِیسنیلون ہاپیلون کے ہمراہ عمر خیام ماو¿تے کو بھی ہلاک کرنے میں فوج کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہاپیلون اور ماو¿تے داعش کے ساتھ وابستگی ظاہر کرتے تھے۔ فلپائنی فوج نے ابھی اتوار پندرہ اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ فلپائن کی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی شہر مراوی کا قبضہ جلد ہی چھڑا لیا جائے گا۔ اس شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کی عسکری مہم گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔