افریقی شیروں کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع

گوہاٹی، 20 اکتوبر (یو این آئی) دو مرتبہ کے سابق چمپئن گھانا اور گزشتہ رنر اپ مالی کے درمیان ہفتہ کو یہاں اندرا گاندھی ایتھلیٹکس اسٹیڈیم میں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کانٹے کی ٹکر ہوگی۔ گھانا کی ٹیم 1991 اور 1995 میں فاتح رہی ہے جبکہ 1993 اور 1997 میں اسے دوسرے مقام سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔گھانا کا 1999 میں تیسرا مقام تھا اور 2007 میں اس کا مقام چوتھا رہا تھا۔دوسری طرف مالی کو چلی میں ہوئے گزشتہ ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں نائیجیریا سے 0۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹورنامنٹ میں دو نوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک کے اپنے سفر میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے ۔ گھانا نے گروپ میچ میں کولمبیا کو 1۔0 سے شکست دی، لیکن پھر انہیں امریکہ سے 0۔1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ گھانا نے میزبان ہندستان کو 4۔0 سے شکست دینے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس نے نووارد ٹیم نائیجر کو 2۔0 سے شکست دی۔ مالی نے گروپ را¶نڈ میں پیراگوئے سے 2۔3 سے ہار برداشت کرنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ترکی کو 3۔0 سے اور نیوزی لینڈ کو 3۔1 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔انہوں نے را¶نڈ 16 میں عراق کو 5۔1 سے شکست دی اور اس نے آخری آٹھ میں جگہ بنا لی ۔ گھانا کی ٹیم بے شک اس مقابلے میں فتح کی دعویدار رہے گی لیکن جس طرح مالی نے عراق کو پانچ گولوں سے پیٹا وہ گھانا کے لئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتا ہے ۔17 ویں افریقہ کپ کے فائنل میں گھانا نے مالدیپ کو 1۔0 سے شکست دی تھی ۔ مالی کی ٹیم اس ہار کا بدلہ چکانے کے لئے بے تاب ہوگی ۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں دیکھا جائے تو مالی کے لسانا ایندیو پانچ گولوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں ۔ عراق کے خلاف را¶نڈ 16 میچ میں لسانا نے دو گول کئے ۔ گھانا کے سامنے لسانا کو روکنے کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔ گھانا کے کپتان ایرک ایاہ نے ٹورنامنٹ میں تین گول کئے ہیں اور وہ اپنے کھیل سے کسی بھی مخالف ٹیم کے لئے کافی بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔گھانا کے رچرڈ ڈانسو نے دو گول کئے۔