امریکہ میں اندھادھند فائرنگ، 50ہلاک 400زخمی

لاس ویگاس 2 اکتوبر (رائٹر+یو این آئی)ایک مسلح شخص نے یہاں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ کر کے کم سے کم 50 لوگوں ہلاک اور 400 سے زائد کو زخمی کردیا۔ ہوگئے جن میں سے اکثر افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا ۔پولس کے مطابق مشتبہ شخص مقامی تھا اور اس نے غالباً اکیلے ہی یہ حرکت کی لیکن عینی شاہدین نے مقامی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ ایک سے زیادہ حملہ آوروں نے کسی اعنچی جگہ سے کنسرٹ میں موجود لوگوں کی بھیڑ پر مبینہ طور پر سیکڑوں گولیاں داغیں۔ لاس ویگاس کے ایک پولیس افسر کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ جیسے ہی پولیس کو ‘منڈالے بے ‘ کے کیسینو کے باہر فائرنگ کی اطلاع ملی تو پولیس فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔پولس نے حملہ آور کی نیت اور شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹوں پر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہجوم میوزیکل کنسرٹ سے لطف اندوز ہورہا ہے کہ اسی دوران فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں اور کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں 14 کی حالت نازک ہے ۔ان سب کو گولیاں لگی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر طیاروں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے ۔حالیہ دنوں میں امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گذشہ ماہ ستمبر میں مختلف واقعات میں 10 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع ایک مکان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں بھی حملہ آور سمیت 8 لوگ ہلاک ہوئے تھے ۔ چند روز قبل ٹینیسی کے شہر نیشویل میں چرچ کے باہر ایک نقاب پوش مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔