امریکی وزیر دفاع کا دورہ ایشیا آج سے شروع

واشنگٹن23اکتوبر(آئی این ایس انڈیا )امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج سے ایشیا کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں ۔ وہ فلپائن میں منگل کو علاقائی وزرا ئے خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کے بعد تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، بھارت اور پھر پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔ میٹس نے کہا ہے کہ وہ اس دوران شمالی کوریا کی جا نب سے مسلسل سامنے آنے والی اشتعال انگیزی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آج منیلا میں ہی اپنے جاپانی اور جنوبی کوریا ئی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کرنے والے ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان کے دورے کے موقع پر وہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف حتمی کارروائی کے لیے اسلام آباد حکومت پر دباو¿ ڈالیں گے۔