اپنی بچی کی آبرو بچانے کے لئے والد نے نوجوان کو چاقو سے کیا زخمی

Taasir Urdu News | Uploaded on 17-OCTOBER-2017

شیوہر 17( نمائندہ ) نگر پنچایت وارڈ نمبر 2 باشندہ سروج پاسوان کے بیٹا دیپک پاسوان کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا ہے۔ نازک حالت میں زخمی کو ایس کے ایم سی ایچ ریفر کردیا گیا ہے۔ تھانہ صدر انسپکٹر دھننجے کمار نے زخمی دیپک پاسوان کے بیان پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے فوری کارروائی کر رنجن پٹیل کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے ۔ساتھ ہی جس چاقو سے پیٹ میں دو وار کیا گیا تھا، اس چاقو کو بھی بر آمد کر لیاگیا ہے۔ گرفتار نجن پٹیل نے پولس کو بتایا ہے کہ میری لڑکی پروجیکٹ گرلس اسکول میں پڑھتی تھی اور کوچنگ بھی جاتی تھی ۔ پھل فروخت کنندہ دیپک پاسوان اس سے چھیڑ خانی کرتا تھا ۔ اس بابت شیوہر تھانہ میں سات اکتوبر کو ہی درخواست دی گئی تھی۔ لیکن پولس کے ذریعہ کارروائی نہ ہوتا دیکھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے دیپک پاسوان کا حوصلہ بڑھ گیا تھا۔ اورمیری لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا نہیں چھوڑ رہا تھا ۔ گرفتار نجن پٹیل نے بتایا کہ اپنی آبرو بچانے کے خاطر بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے کو میں نے چاقو مار زخمی کیا ہے۔