ایران اور جرمنی نے درج کی جیت

/ کوچی، 13 اکتوبر (یو این آئی) ایران اور جرمنی نے جمعہ کو بالترتیب کوسٹا ریکا اور گیانا پر شاندار جیت درج کرتے ہوئے گروپ سی سے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ناک آ¶ٹ دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔ ایران نے گوا کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کوسٹا ریکا کو 3۔0 سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ جرمنی نے کوچی کے جواہر لال نہرو انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گیانا کو 3۔1 سے شکست دی۔یہ جرمنی کی گروپ میں دوسری کامیابی ہے ۔ ایران نے نو پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں ٹاپ جگہ برقرار رکھی۔جرمنی نے چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری کامیابی حاصل کی۔گیانا اور کوسٹا ریکا کا ایک ایک پوائنٹ ہے ۔گیانا کوتیسری جگہ حاصل ہوئی اور کوسٹا ریکا کو چوتھا مقام دیا گیا۔ان دونوں ٹیموں نے اگلے را¶نڈ کے لئے دوڑ میں حصہ لیا۔ اس میچ میں ایران نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کو بھی برقرار رکھا۔ایرانی ٹیم پیراگوئے کے بعد تینوں میچوں میں جیت درج کرنے والی دوسری ٹیم ہے ۔جہاں پیراگوئے نے 10 گول کئے ہیں اور پانچ گول کھائے ہیں، ایران نے 10 گول کئے ہیں اور اس نے صرف ایک گول کھایا ہے ۔ گیانا کو 3۔1 اور جرمنی کو 4۔0 سے شکست دینے والی ایران کو کوسٹا ریکا کو ہرانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔