بدعنوانوں کے خلاف صفائی مہم جاری رہے گی

نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی بدعنوان کے خلاف لڑنے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ حکومت ان لوگوں کے خلاف صفائی کی مہم شروع کر رہی ہے جو ایماندار سماجی ساخت کو کمزور کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے یہاں انسٹی ٹیوٹ کمپنی سکریٹریز کی گولڈن جوبلی تقریب میں کہا کہ ملک میں مٹھی بھر لوگ ایسے ہیں جو ملک کی ساکھ اور ہماری ایماندار کی سماجی ساخت کو کمزور کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو پورے عمل اور اداروں سے نکالنے کے لئے حکومت نے پہلے ہی دن سے صفائی مہم شروع کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی زیادہ محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کی معیشت کم نقدی کے ساتھ چل رہی ہے ۔نوٹ کی منسوخی کے بعد مجموعی گھریلو پیداوار کی نقدی رقم کا تناسب 9 فیصد تک پہنچ گیا ہے ۔ یہ 8 نومبر 2016 سے پہلے 12 فیصد سے زیادہ تھا۔مسٹر مودی نے کہا، ”میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات ملک کو آنے والے برسوں میں ترقی کے ایک نئے درجے میں رکھنے والے ہیں ۔ ہم نے اصلاحات سے متعلق بہت سے اہم فیصلے کیے ہیں اور یہ عمل جاری رکھیں گے ۔ ملک کے مالی استحکام بھی برقرار رکھا جائے گا۔ ہم سرمایہ کاری میں اضافہ اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے ہر لازمی قدم اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کی بدلی ہوئی معیشت میں ایمانداری کو ‘ پریمیم’ملے گا اور ایماندار افراد کو تحفظ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں 7.5 فیصد کی اوسط اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کرنے کے بعد، اپریل-جون کی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح ترقی میں کمی درج کی گئی لیکن حکومت اسے تبدیل کرنے کے لئے مکمل طور پر عزم ہے ۔ اقتصادی ترقی کی شرح گرنے کی حالت پر ہونے والی تمام نکتہ چینیوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کے چھ سالوں میں آٹھ مواقع آئے جب ترقی کی شرح 5.7 فیصد یا اس سے کم تھی۔