بوپنا بنے چمپئن ، 500اے ٹی پی پوائنٹ کا فائدہ

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستان کے چوٹی کے ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا اور ان کے جوڑی دار یوروگوئے کے پابلو کیواس نے آسٹریلا میں ایرسٹے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے ۔ اس سے بوپنا کو500 اے ٹی پوائنٹ کا فائدہ ہوا ہے ۔ بوپنا اور ان کے جوڑی دار کیوواس نے سپر ٹائی بریکر میں یہ مقابلہ مارسیلو ڈیمولائنر اور سیم کویری کے خلاف مردوں کے سنگلز کے فائنل میں سات۔چھ، چھ۔سات، گیارہ ۔نو سے جیتا۔ ایک گھنٹے46 منٹ تک کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں میں سے کسی نے بھی سروس نہیں گنوائی۔ ہندوستانی ٹینس کھلاڑی نے جیت کے بعد کہا کہ یہ زبردست جیت ہے ۔ یہ پہلا سال ہے جب میں نے اے ٹی پی 250، 500 اور1000 خطاب جیتے ہیں۔ میں تینوں کے فائنل میں پہلی جگہ بنائی تھی۔ پابلو کے ساتھ کھیلنا ہمیشہ بہترین تجربہ ہوتا ہے ۔ 37 سالہ بوپنا کے لیے یہ سال کا تیسرا خطاب ہے ۔ عالمی ڈبل رینکنگ میں ۷۱ ویں نمبر کے کھلاڑی بوپنا کا مونٹے کارلو کے بعد کیوواس کے ساتھ یہ دوسرا خطاب ہے۔ انہوں نے سیزن کی شروعات چنئی اوپن میں خطابی جیت کے ساتھ کی تھی ۔ بوپنا کا یہ کل 17 واں خطاب ہے ۔ بوپنا نے اس خطاب سے 500 اے ٹی پی پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بپنا-کیوواس کو 132،030 یورو کی انعامی رقم ملی۔ رنر اپ کو 300 اے ٹی پی پوائنٹس اور 64،640 یورو کی انعام رقم ملی ۔ اس کے علاوہ فرانس میں ہوئے 106،000 یورو کی انعامی رقم والے چیلنجر ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے دوج شرن اور ان کے جوڑی دار برطانیہ کے اسکاٹ کلیٹن کو ڈبلز فائنل میں سینڈر ایرنڈس اور اینٹونیا سانسچ نے مسلسل سیٹوں میں چھ۔چار، سات۔ پانچ سے ہرا دیا۔ ساکیت منین¸ اور وجے سندر پرشانت نے ویت نام میں کھیلے گئے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم والے چیلنجر ٹورنامنٹ میں خطاب اپنے نام کر کے ہندوستانی ٹینس شائقین کو خوش کرنے کا ایک اور موقع دیا۔