بچوں کی اصلاح پر خاص توجہ دیاجانا بیحد ضرورت : مولاناعبداللہ مغیثی

سہارنپور 12اکتوبر(احمد رضا) اسلامی مفکر عالم دین مولانا حکیم عبداللہ مغیثی کچھ دن سے لگاتار اصلاح معاشرہ کے مقصد کیلئے ضلع کے دورے پر رہے یہاں آپنے درجن بھر سے زیادہ دینی تقریبات کو خطاب کیا اکثر اپنی تقاریر میں مولانا مغیثی نے کہا کہ نشہ مسلم نوجوانوں کو برباد کردیگا نوجوان نشہ کی طرف جا رہے ہیں انھیں واپس لانے کی کوشش کی جائے بزرگوں کو سماجی کام کرنے والوں کو اس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے نہ جانے کتنے گھر تباہ و برباد ہو رہے ہیں مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دینی محفلوں سے اپنا تعلق رکھیں اور فضول کی باتوں سے بچیں دنیا داری میں کچھ نہیں رکھا سب کچھ یہیں رہ جائیگا ہمارے ساتھ وہ اعمال جائیں گے جو ہم نے اللہ کی رضاءکیلئے کئے ہیں اللہ کے یہاں ایک ایک چیز کا حساب لیا جائیگا اسلئے ہمیں دنیا سے دور رہکراپنی آخرت کی فکر کرنی چاہئے اور اپنے بچوں کی اصلاح کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے ہر ایک دینی تقر یب کو اپنے پر زور خیالات سے مخاطب کرتے ہوئے عالم دین مولانا حکیم عبداللہ مغیثی (قومی صدر آل انڈیا ملی کو نسل )نے کہاکہ تعلیم کے بغیر انسانی زندگی ادھوری ہے تعلیم سے ہی انسان اچھائی و برائی، حلال و حرام میں فرق محسوس کرسکتا ہے اسلئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائیں اور اسکے بعد دنیا کی تعلیم دلائیں تاکہ وہ دنیا کے رسم و رواج میں فرق محسوس کر سکیں اور پرکھ بھی سکیںکہ کون سا راستہ حق کا ہے اور کونسا راستہ گمراہی کاہے! دین اسلام صاف ستھرا اور مساوات کا زبردست حامی ہے اسلام بناوٹ اور جھوٹ کو سخت ترین انداز میں مسترد کرنیوالا اعلیٰ مذہب ہے! مولانا عبداللہ مغیثی نے ضلع سہارنپور کے چار روزہ تعلیمی، اصلاحی، تبلیغی دورے کے دوران چکوالی ، کپوری. خانپو ر ، گنگوہ، تگھری، دربوزی ، گھاٹمپور، بلی مزرعہ، بیگی، دولت پور گنگوہ وغیرہ مواضعات میں مجالس و تقرےبات سے خطا ب کیا تقرےبات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ مغیثی نے ہرتقریب میں معاشرے کے سدھار اور تعلیم حا صل کرنے پر زور دیا اور فرمایا کہ نمازوں کا ہماری زند گی میں خاص اہتمام ہونا چاہئے مسلم نوجوان نماز سے دور بھاگ رہے ہیں یہ صحیح نہیں ہے ہمیں اپنے بچوں کا تعلق بزرگوں کی محفلوں سے بڑھانا چاہئے کیو نکہ یہیں سے انکی اصلاح ہوگی اور وہ دین کی جانب گامزن ہوں گے مولانا عبداللہ مغیثی نے شادیوں میں ہونے والی فضول خرچی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضول خرچی کر نے والے شیطان کے بھائی ہیں اسلئے نکاح کے آسان طرےقہ کو اختےار کریں جو اللہ اور اسکے رسول نے بتاےا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ شادی میں ہونے والی فضول خرچی سے اللہ و اسکا رسول سخت ناراض ہوتے ہیں اسلئے مسلمان سنت نبوی کے مطابق شادی کریں اس موقعہ پرضلع صدر آل انڈیا ملی کونسل مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مہتمم اعلیٰ جامعہ رحمت گھگھرولی ، مولانا عبدالخالق مغیثی، مولانا عار ف رشیدی، مولانا واصف رشیدی، صوفی ساجد، مفتی صا بر قاسمی ، مولانا الطاف گھاٹم پور، مولانا غیور، حافظ یامین ، حافظ شاہ نظر، قاری جاوید کریمی، قاری وسیم ، ریاض بھاءاجراڑہ، حافظ مشتاق ، ساجد نمبردار، ڈاکٹر واصل ، مولانا ذوالفان، ماسٹر کامل ، سید حسان ، صوفی انعام ، مولانا نواب مفتاحی ، قاری عبدالقیوم ، صوفی نورالحسن کاندھلہ، حاجی عابد ہریانہ ، ماسٹر عثمان وغیرہ کی شرکت قابلذکر رہی تقاریب کے بعد دراء کا بھی اہتمام کیاگیا جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی