بکسر میں سیندھ مارکر گرامین بینک کو لوٹنے کی کوشش

Taasir Urdu News | Uploaded on 14-OCTOBER-2017

بکسر ،14 اکتوبر( نمائندہ ) بکسر کے بگین میں ایک بڑا واقعہ رونما ہونے سے ٹل گیا۔ گرامین بینک لٹنے سے بچ گیا۔ لٹیروں نے گرامین بینک میں سیند ھ مار کر بینک کے کاغذا ت لے کر فرار ہوگئے ۔وہیں واردات کی اطلاع ملتے ہی پولس جانچ میں جٹ گئی ہے۔ ساتھ ہی جرائم پیشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری بھی شروع کردی گئی ہے۔ ملی اطلاع کے مطابق بگین واقع گرامین بینک ہرروز کی طرح بینک منیجر بند کر گھر چلے جاتے تھے۔ اسی درمیان رات میں جرائم پیشوں نے پیچھے سے سیند ھ مار کر بینک میں رکھے کاغذات لے کر فرار ہوگئے۔ ساتھ ہی بینک کا ساراسامان ادھراُدھر کردیا ۔ جب صبح لوگوں نے دیکھا کہ بینک کے پیچھے گڈھا کھودا گیا ہے تو انہوں نے اس کی اطلاع بگین تھانہ کی پولس کو دی۔ خبر ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ۔ بگین تھانہ صدر شریمنت کمار سمن نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ چور بینک کے کاغذات لے کر بھاگ گئے ہیں۔ اس کی خبر بینک منیجر کو دے دی گئی ہے۔ وہیں منیجر اکھیلا نند مشر نے بتایا کہ دو دن تک بینک بند ہے۔ بینک میں پیسہ نہیں تھا۔ جب چوروں کو پیسہ نہیں ملا تو کاغذات لے کر بھا گ گئے ۔ واضح ہو کہ گرامین بینک میں اوپر والے کے بھروسے تحفظ کا انتظام ہے۔ بینک کے پاس اپنا کوئی حفاظتی انتظام نہیں ہے۔ اگر بینک کے پاس اپنا کوئی حفاظتی انتظام ہوتا تو آج بینک میں چوری نہیں ہوتی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بینک کی حفاظت اوپر والے کے بھروسے ہے۔ یہ پہلی بار بینک لوٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سرکار کو بینکوں کی حفاظت کا انتظام کرنا ہوگا۔