بہار کے کل نوٗ بی ایڈ کالجوں کی منظوری رد، و سائل کی کمی اور نوٹس کا جواب نہیں ملنے پر ہوئی کارروائی : موہنتی 

Taasir Urdu News Services|Uploaded on 20 Oct 2017

پٹنہ ، 20 اکتوبر ( پریس ریلیز )این سی ٹی ای کی گائیڈ لائن کے مطابق کالجوں میں وسائل کی دستیابی لازمی ہے، تبھی معیاری تربیت دے کر اہل اساتذہ تیار کئے جاسکتے ہیں۔ وسائل کی کمی اور قبل میں دی گئی نوٹس کا جواب نہیں ملنے سے متعلق مسائل پر غور و خوض ، صلاح و مشورہ کے بعد آئندہ سیشن کے لئے منظوری رد کر نے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی کالجوں کو شو کاز کیا گیا ہے۔ ابھی ایسے اور بھی معاملے ہیں ، جن پر اگلی میٹنگ میں غورو خوض کیا جائے گا۔

نیشنل کاؤنسل فار ٹیچر ایجوکیشن ( این سی ٹی ای ) کی مشرقی ریجن کاؤنسل ( ای آر سی ) نے راجدھانی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع 9 بی ایڈ کالجوں کی منظوری ختم کردی ہے۔ جس کی وجہ کر آئندہ سیشن 2018-19 سے نالندہ اوپن یونیورسیٹی ، مگدھ یونیورسیٹی کے ایجوکیشن فیکلٹی سمیت ایسے دیگر کالجوں میں بی ایڈ کی تعلیم بند ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ کاؤنسل نے صوبہ کے 7 بی ایڈکالجوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 دنوں کے اندر جواب طلبکیا ہے ، جبکہ 26 کالجوں کے ذریعہ منظوری اور بی ایڈ یا ڈی ای ایل ای ڈی کو رس شروع کرنے کے لئے دی گئی درخواستوں کو نامنظور کردیا ہے۔
گزشتہ08-09 اکتوبر کو اڈیشہ کے بھونیشور میں چیئر مین ڈاکٹر شکلا موہنتی کی صدارت میں ہوئی کاؤنسل کی 244 ویں میٹنگ میں بہار سمیت دیگر ریاستوں میں واقع بی ایڈ کالجوں سے منسلک ایجنڈے پر تفصیلی صلاح و مشورہ کرتے ہوئے اس طرح کے کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔

-:وقت ملنے کے بعد بھی نہیں پور ی کی گئی شرطیں

کاؤنسل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جن کالجوں کی بی ایڈ کی منظوری ختم کی گئی ہے ان میں کچھ کو سال 2013 ، کچھ کو 2014 اور کچھ کو 2015 میں نوٹس دی گئی تھی۔ اس کے باوجود کالجوں نے اب تک نہ تو مستقبل طور پر اساتذہ کی تقرری کی ہے اور نہ ہی نوٹس کا پورے طور پر جواب دیا ہے۔ جس کی وجہ کر آخر کار آئندہ تعلیمی سیشن سے منظوری رد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ منظوری کو لے کر متعلقہ یونیورسیٹی و کالج اپیل کرسکتے ہیں۔

-:ان کالجوں کی رد ہوئی منظوری

(1 )پٹنہ ٹریننگ کالج ، بانکی پور (2)ویمنس ٹریننگ کالج ، پٹنہ ( 3 ) ڈائرکٹوریٹ آف ڈسٹنس ایجوکیشن ایل این متھلا یونیورسیٹی ، دربھنگہ (4)کامیشور سنگھ دربھنگہ سنسکرت یونیورسیٹی ، دربھنگہ (5)مگدھ یونیورسیٹی ایجوکیشن فیکلٹی ، بودھ گیا ( 6)المومن کالج آف ایجوکیشن ، گیا (7)ویرائتن بی ایڈ کالج، نالندہ (8)نالندہ اوپن یونیورسیٹی ، پٹنہ ( 9)ویر کنور سنگھ یونیورسیٹی ، آرہ ۔

-: ان کالجوں کو شو کاز نوٹس 

(1)کٹیہار ٹیچرس ٹریننگ کالج ، کٹیہار
(2) ایل کے مشر کالج آف ایجوکیشن ، دربھنگہ
(3)کملا بھونیشور بی ایڈکالج، بیگوسرائے
(4)ڈاکٹر سی وی رمن انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن ، ویشالی
(5)گرو درون ٹیچر ٹریننگ کالج، کھگڑیا
(6)پٹنہ انسٹی چیوٹ آف ایجوکیشن ، مشرقی چمپار ن
(7)مگدھ ٹیچر ٹریننگ بی ایڈ کالج ، اورنگ آباد

ان کالجوں کے ڈی ایل ای ڈی وبی ایڈ کی درخواست نامنظور: –

(پرکاش بی ایڈی ٹیچر ٹریننگ کالج ، سارن ( 2)مرزا غالب ٹیچرس ٹریننگ کالج ، پٹنہ ( 3)رما کانت سنگھ کالج آف ایجوکیشن ، شیخپورہ ( 4)چانکیہ کالج آف ایجوکیشن ، بکسر ( 5) شوم ٹیچر ٹریننگ کالج ، پٹنہ ( 6)لیلا وتی کالج ، پٹنہ(یونک ٹیکنیکل اینڈ پروفیشنل اسٹڈی انسٹی چیوٹ ، سارن ( 8)نالندہ شکچھک پرشکچھن نالندہ (9)متھورام کالج آف ایجوکیشن ، پٹنہ ( 10)شاردہ گردھاری کالج ، کھگڑیا ( 11)شیویش شکچھک پرشکھچن سنستھان ، سارن ( 12)المومن کالج آف ایجوکیشن گیا (13)شری نتیا نند جھا کالج آف ایجوکیشن ، مدھوبنی ( 14)تابہ بی ایڈ کالج ، پورنیہ ( 15)نظامیہ کالج آف ایجوکیشن ، پٹنہ ( 16)مٹھول کالج آف ایجوکیشن ، پٹنہ ( 17)نرملا کالج آف ایجوکیشن ، پٹنہ ( 18)لکچھمی نارائن دوبے کالج ، مشرقی چمپارن ( 19)ماں جانکی چتر بھج دودہانی میموریل ٹیچرس ٹریننگ کالج ، سیتا مڑھی ( 20) ڈاکٹر وجئے شنکر رائے کالج آف ایجوکیشن ، گیا ( 21)مہاتما گاندھی شکچھک پرشکھچن مہا ودیا لیہ بانکا ( 22)سندھو کالج آف ایجوکیشن ، بانکا ( 23)نگینہ دیوی ٹیچرس ٹریننگ کالج ، جہان آباد ( 24)بھگوان بدھا پرائمری ٹیچرس ایجوکیشن ، سیوان ( 25)رادھا کرشنا سکاریا ایجوکیشن انسٹی ٹیوشن ، مشرقی چمپارن (26)و یرائیتن بی ایڈ کالج ، نالندہ ۔