جرائم پیشوں نے قتل اور پٹرول پمپ لوٹنے کی نیت سے کی گولی باری

Taasir Urdu News | Uploaded on 18-OCTOBER-2017

بلیا / بیگوسرائے ، 18 اکتوبر ( بی کے گلشن ) بلیاتھانہ علاقہ کے بھگت پور روڈ واقع ہمارا پٹرول پمپ پر 17 اکتوبر کی رات 10.40 بجے ہتھیاروں سے لیس پانچ کی تعداد میں نامعلوم جرائم پیشوں نے درجن سے زیادہ گولیاں چلائیں۔ پمپ کے مالک ٹن ٹن کمار چودھری نے بتایا کہ مذکورہ وقت میں پمپ پر اسٹاف کل چار لوگ موجود تھے ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پمپ لوٹنے وقتل کی نیت سے گولی باری کی گئی۔ جبکہ مجھے کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ مسٹر چودھری نے بتایا کہ جب گولی چلی تو ہم نے گھر سے اپنا لائسنسی رائفل تحفظ کے لئے نکال کر فائرنگ کرنا چاہالیکن موقع پر پولس پہنچی اورداروغہ وپن کمار نے ہمارے ہتھیار کو پکڑلیا اور فائرنگ نہیں کرنے دی اور کہا کہ اگر آپ فائرنگ کریں گے تو آپ کے ہتھیار کا لائسنس رد کردیں گے۔ وہیں گولی مینجر کے چیمبر کی طرف چلی جس سے شیشہ پھوٹ گیا اورسی سی ٹی وی کیمرے کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ لیکن بجلی کٹنے کی وجہ کر ناکام رہا۔ وہیں کیمرے میں بھی قید نہیں ہوپایا۔ موقع پر بلیا کے ایس ڈی پی او رنجن کمار بھی جائے وقوع پر پہنچے ۔ وہیں مسٹر چودھری نے نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروایا۔ وہیںسارے جرائم پیشہ اندھیر ا پاکر بھاگنے میں کامیاب رہے۔ جبکہ شیشے کے چھوٹے ٹکڑے سے مسٹر چودھری کا بھائی نٹور چودھری تھوڑا زخمی ہوگئے ۔