جعلی ڈاکٹروں کے خلاف جاپ چھاتر کونسل چلائے گی تحریک

Taasir Urdu News | Uploaded on 24-OCTOBER-2017

مدھے پورہ ،24اکتوبر ( نمائند ہ ) علاقے میں چل رہے فرضی ڈاکٹروں کا گورکھ دھندہ عروج پر ہے جس سے ہر سال بہت سے لوگ موت کے منہ میں بے وقت ہی سما جاتے ہیں اور پیسے کے زور پر معاملہ رفع دفع کر دیا جاتا ہے۔ اودا کشن گنج کے جاپ طالب علم کونسل کے کارکنوں نے فرضی ڈاکٹروں پر کارروائی کرنے کو لے کر پی ایچ سی انچارج کو عرضداشت سونپا ۔طلبا نے پی ایچ سی انچارج کو کارروائی کے لئے 1 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔ کارکنوں نے کہا کہ اگر طے شدہ وقت تک جعلی ڈاکٹروں پر عمل نہیں کیا جائے تو وہ تحریک چلائیں گے۔ انچارج طبی عہدیدار ڈاکٹر علی نے طلبا رہنماو¿ں کو مناسب کارروائی کا بھروسہ دلایا ہے۔ جاپ طلبا کونسل کے ڈویزن صدر نتیش رانا کی قیادت میں درجنوں کارکن پی ایچ سی پہنچے۔ وہاں ڈاکٹر سے مل کر اپنی مانگ رکھی ۔ پی ایچ سی انچارج کو مکتوب پیش کیاگیا۔ اس میں ڈاکٹروں کے فرضی ہونے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے ارد گرد اور دور فرضی طریقے سے برسوں سے کلینک چلایا جا رہا ۔ ڈاکٹر کے پاس ڈگری موجود نہیں ہے۔ بہت سے ڈاکٹر جعلی سرٹیفکیٹ پر کام کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی آنکھ میں دھول جھونکنے کے لئے کلینک میں دوسرے ڈاکٹر کے لیٹر پیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فرضی واڑے کے کھیل میں جن ڈاکٹروں کے نام کی چرچا کی گئی ہے ۔ موقع پر نتیش رانا، منٹو جھا، درگا یادو، جتیندر یادو، نتیش نائک ، آلوک یادو، ورون یادو، بابو صاحب، منیش، متھن ، بنٹی وغیرہ موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹر ی نتیش رانا نے کہا کہ جعلی کلینک کھولنے کے بعد ڈاکٹر نے غریب مریضوں کو لوٹ رہے ہیں۔ اس دوران بہت سے مریض کی جان بھی چلی جارہی ہے۔ کلینک میں واقعہ ہونے پر ڈاکٹر وں کو مافیاکے ذریعہ دھمکی بھی دی جاتی ہے۔ وہیں مریض کے خاندان کا منھ بند کرا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈکوارٹر میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایک بڑا تحریک چلایا جائے گا ۔