جیاڈا کو زیادہ بااختیار اور موثربنایا جائے گا: رگھوور

رانچی 31 اکتوبر (معیز الدین خان): ریاست میں تیزی سے صنعتی ترقی ہورہی ہے۔ صنعتوں کو زمین کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے بھی دستیاب ہوں اس کیلئے سبھی صنعتی علاقوں کو ملاکر جیاڈا کی تشکیل کی گئی ہے اسے اور زیادہ بااختیار اور موثر بنایا جارہا ہے۔جیاڈا کسی اکسپرٹ کو صلاح کار کے طو رپر رکھ کر اس کی مدد لے اور کام میں تیزی لائے۔ یہ ہدایت وزیراعلیٰ رگھوور داس نے منگل کو جیاڈا کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اچھی سہولیات ملیں تبھی ریاست کی صنعتی پالیسی کا فائدہ اٹھانے کیلئے سرمایہ کار جھارکھنڈ آئیںگے۔ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ریاست کی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ میٹنگ میں 22 ایجنڈو پر اتفاق ہوا۔ ان میں رانچی سمیت مختلف صنعتوں علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے تقریباََ 70 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی اور جیاڈا کا بجٹ پاس کیا گیا۔