جی بی ٹی ایل گراسم نے امیتابھ بچن کو بنایا اپنا برانڈ امبیسڈر

پٹنہ 14اکتوبر(پریس ریلیز)جی ٹی بی ایل لمیٹیڈ (سابقہ نام گراسم بھوانی ٹیکس ٹائل لمیٹیڈ )نے صدی کے مہا نایک امیتابھ بچن کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے اس قدم سے بھارت میں ’اوور د ی کاﺅنٹر‘فیبرک ریٹیلنگ کی تاریخ بدل جائے گی ۔ مسٹر بچن کو ان کی خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے اور فلم فیئر گلیمر اسٹائل اینڈ فیشن کے ذریعہ انہیں ’ٹائم لیس فیشن آئی کان‘ کے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے ۔ مسٹر بچنے کے ساتھ جڑ نے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ جی بی ٹی ایل گراسم (ٹی ایم گراسم کے لائسنس مستعمل) پورے بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی بازاروں میں بھی اپنا نام اونچا کرنا چاہتی ہے اور اس طرح کمپنی مارکٹ لیڈر بننے کے اپنے پالیسی ہدف کی جانب رفتا ر تیز کرے گی۔پالی ایسٹر اسکوس اور پالی یسٹ ول فیبرک کی مینو فیکچرنگ میں جی بی ٹی ایل لمیٹیڈ کی مضبوط مو جودگی ہے۔ کمپنی جی بی ٹی ایل -گراسیم برانڈ نام سے ملک میں اور عالمی بازار میں ان پرو ڈکٹوں کا فروخت کر تی ہے ۔