درگا پوجا اور محرم کے موقع پر پولس و افسران کی کارکردگی قابل مبارکباد

Taasir Urdu News | Uploaded on 01.OCTOBER-2017

بھاگلپور ، یکم اکتوبر ( نمائندہ ) 9 ویں محرم کو شہر کے تمام مسلم محلوں سے 9 بجے محرم کا کھاڑا جلوس کی شکل میں نکلا۔ محلہ مجاہد پور گرہٹہ ، حسین پور ، پچھم ٹولہ ،پورب ٹولہ ، حسین آباد ،کٹگھر کا بائیسی اکھاڑہ قاضی چک، شکراللہ چک ، قصائی ٹولہ، مغلپورہ کا اکھاڑہ نو بجے اسٹیشن چوک ہوتے ہوئے حضرت لال خاں ، کہ مزار شریف سے ہوتے ہوئے قلعہ گھاٹ پہنچا ۔ وہاں سے یہ اکھاڑے تقریباََ دو بجے اپنی اپنی جگہ واپس آگئے۔ دوسری جانب بھیکن پور ،لودی پور ، براہ پورہ ، براری ،خنجر پور ، اسحق چک ،لالو چک ، حبیب پور ، تاتار پور ، مولانا چک شاہ جنگی ، ناتھ نگر ،چمپا نگر، سرائے محلہ ، آسانند پور ،نرغہ ، چمیلی چک ،غنی چک ،قاضی ولی چک، رکاب گنج ، شہباز نگر ، جبار چک ، پنکھا ٹولہ وغیرہ کا بھی اکھاڑہ خوش نما ماحول میں وہ بھی نعتیہ کلام پڑھتے ہوئے سرائے قلعہ گھاٹ پہنچا ۔نیاز فاتحہ کے بعد یہ لوگ واپس اپنے محلہ چلے گئے ۔ اس درمیان میلہ میں آئے لوگوں کا خیر مقدم سنٹرل محرم کمیٹی کے لوگوںنے کیا۔ محرم کمیٹی کے ڈاکٹر فاروق علی مائک سے اعلان کررہے تھے کہ خوش نما اور اچھے اکھاڑہ کو ضلع انتظامیہ اور سنٹرل محرم کمیٹی کی جانب سے انعام کے ذریعہ نوازہ جائے گا۔ 9 ویں محرم کے روز سرائے قلعہ گھاٹ میں زبردست میلہ دیکھنے والوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ شہر کے عوام اور ضلع انتظامیہ و سنٹرل محرم کمیٹی قابل تعریف ہے کہ میلہ کو خوشنما بنایا۔ سرائے قلعہ گھاٹ اور ہر امام باڑہ پر پیکر ہجوم بناکر سادگی کے ساتھ حضرت امام حسین ؓکی شان میں ایک سے ایک کلام پڑھا ۔ کلام پڑھنے کے وقت وہاں موجود لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وہ لوگ بھی بہت زیادہ غمزدہ ہوگئے ۔ کئی لوگوں کی آنکھوں سے زارو قطار آنسو بہتے دیکھاگیا۔ دوسری جانب مغل پورہ محلہ سے علم کا جلوس بھی نو بجے سے زر راہی محلہ ہوتے ہوئے شاہ جنگی پہنچا ۔ اس دوران شہر میں حفاظتی دستہ کو سخت نگرانی کرنے کاحکم دیاگیاتھا۔ سنٹرل محرم کمیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فاروق علی نے اس نمائندہ کو بتایا کہ تقریباََ 25اکھاڑہ سرائے قلعہ گھاٹ پرآیا۔ سبھی اکھاڑہ خوشنما ماحول میں تھا۔ جبکہ درگا پوجا کا دسویں ہونے کے باوجود درگا پوجا کا میلہ دیکھنے والے ہندو بھائی بہن اور بچے بھی میلہ سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ درگا مندر میں جاکر ہندو بھائیوں نے درگا کی مورتی کا درشن کیا۔ ایک بات قابل ذکر ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولس والے اپنی نیند حرام کر دونوں فرقہ کے تہوار کو کامیاب بنایا۔ ضلع انتظامیہ اور پولس والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔