دھونی ، وراٹ اور روہت کا بائیں ہاتھ سے بلے بازی کا اسٹائل

حیدرآباد، 14 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹونٹی۔ 20 سیریز کا فائنل میچ تو بارش کی نذر ہوگیا لیکن یہاں راجیو گاندھی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈ یم میں شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا جلوہ دیکھنے کو ضرور ملا۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹونٹی۔ 20میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر رہی جبکہ تیسرا اور فیصلہ کن مقا بلہ بارش کے سبب ممکن نہیں ہوسکا۔ حالانکہ مہندر سنگھ دھونی، وراٹ کوہلی، روہت شرما اور ہارد ک پانڈیا نے اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو مایو س ہونے نہیں دیا اور اپنی بلے بازی سے ان کی بھرپور تفریح کی۔ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی آسٹریلیائی ٹیم میدان کا کئی بار معائنہ کیا اور وہ بلے بازی کرنے کا انتظار کرتی رہی۔ بالآخر میچ افسران کو میچ معطل کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ۔ لیکن ہندوستانی کرکٹروں نے اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کی مایوسی دور کی اور چاروں کھلاڑ ی میدان پر خوشگوار موڈ میں پریکٹس کر تے ہو ئے دکھائی دئے ۔ہندوستان کے سلا می بلے باز روہت نے میدان پر سب سے پہلے کھیلنا شروع کیا اور وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کر تے ہوئے نظر آئے ۔ حالانکہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے میں انہیں کچھ دقت ضرور ہوئی۔ کپتان وراٹ کوہلی بھی اسی طرح پریکٹس کر تے نظر آئے ۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے سبھی کھلاڑ ی شاٹس میں تھے اور کسی بھی نے بھی ہیلمٹ یا پیڈس نہیں پہنے ہوئے تھے ۔وراٹ نے تو با ئیں ہاتھ سے بلے بازی کر تے ہوئے اپنے جوتے بھی اتار دیئے تھے اور وہ خوشگوار موڈ میں کھیلتے ہوئے دکھائی دئے ۔ اس سے پہلے بھی وراٹ کی بائیں ہاتھ سے گیند اڑاتے ہو ئے ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بائیں ہاتھ سے بلے باز ی کررہے تھے ۔ اسٹار آل را¶نڈر ہاردک پانڈ یا نے بھی بلے بازی پریٹکس میں حصہ لیا ۔ انہو ں نے وراٹ اور روہت سے کہیں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور کچھ اچھے شاٹس لگائے ۔ اس کے بعد سابق کپتان دھونی بھی بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے میں پیچھے نہیں رہے انہوں نے بھی با ئیں ہاتھ سے بلے بازی کے اپنے جوہر دکھا ئے ۔ہندو ستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹوئٹر اکا¶نٹ پر ان کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشن کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے لکھا کہ کپتان اور نائب کپتان کی بائیں ہاتھ سے بلے بازی کی پریکٹس۔ ہندو ستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم نے 4۔1 سے جیت حاصل کی جبکہ ٹونٹی۔ 20سیریز میں پہلا میچ ہندوستان نے جبکہ دوسرا آسٹریلیا نے 8 وکٹ سے جیت کر سیریز 1۔1سے برابری پر ختم کی۔ تیسرا میچ منسوخ رہا۔ اسی کے ساتھ آسٹریلیاکا ہندوستان دورہ بھی ختم ہوگیا۔