دھونی نے کی نشانہ بازی تو وراٹ نے کھیلا پولو

کانپور، 28 اکتوبر (یو این آئی) ایک روزہ کرکٹ سیریز کا اتوار کو تیسرا اور آخری مقابلہ کھیلنے کے لئے یہاں آئی ہندستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سنیچر کے روز آرام کرنے کو ترجیح دی۔ دونوں ٹیموں نے پورا دن ہوٹل میں گذارا۔ وراٹ کوہلی کے قیادت والی ٹیم انڈیا کے ممبران نے ہوٹل میں انڈور گیمس کھیل کر وارم اپ کیا تو وہیں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے سوئمنگ کے ذریعہ ورزش کی۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے شوٹنگ کے ذریعہ اپنی صلاحیت پرکھی جبکہ وراٹ اور دیگر کھلاریوں نے پولو، بالنگ اور ٹیبل ٹینس کھیل کر اپنا وقت گذارا۔ ہوٹل منجمنٹ نے کھلاڑیوں کے پسندیدہ کھانے بنائے ۔ دوپہر کے کھانے میں ہندستانی ٹیم نے مینو میں ہندستانی کھانوں جیسے مکا جوار کی روٹی، پالک کے کفتے ، گوبھی، شملہ مرچ کی سبزیاں اور کڑھی وغیرہ کو ترجیح دی جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے نان ویج کھانوں کا لطف لیا۔