دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

Taasir Urdu News | Uploaded on 11-OCTOBER-2017

بھاگلپور ،11 اکتوبر ( نمائندہ ) شہر میں ہورہے لوٹ کے واقعہ کو لے کر زونل آئی جی نے ڈی آئی جی اور سینئر ایس پی کے سا تھ جائزہ نشست کی دیوالی ، کالی پوجا اور چھٹھ کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا انہوں نے حکم دیا ہے۔ ان واردات میں شامل مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ زونل آئی جی سنیل مان سنگھ کھپڑے نے کہا کہ جائزہ نشست میں پایا گیا ہے کہ شہر میں سی سی ٹی وی کا سرو لائنس چل رہا ہے۔ لیکن 24 گھنٹہ اس کی مانیٹرنگ نہیں کی جاسکتی ہے۔ یہ بہت ہی مایوس کن معاملہ ہے۔ سینئر ایس پی نے اس کو سختی سے لے کر اس پر ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ لوٹ اور چھنتئی کا معاملہ باہر کے مجرم بھاگلپور میں آکر واردات کو انجام دے کر بھاگ جاتے ہیں۔ شہر کے ہر تھانیدار کو ہوٹل ، لاج کی جانچ ہردن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جانچ میں پایاگیاہے کہ چھنتئی معاملے میں چوری کا ایف آئی آر درج کرلیا جاتا ہے۔ اسے کی لوٹ کی دفعہ میں درج کیا جائے ۔تاکہ عدالت میں اسپیڈی ٹرائل کراکر مجرم کو سزا دلائی جاسکے ۔جیل سے چھوٹے مجرم پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔