رنگداری مانگنے آئے تھے چار بد معاش ، مشتعل عوام نے سب کو مار ڈالا

Taasir Urdu News | Uploaded on 24-OCTOBER-2017

سہسرام ،24 اکتوبر (انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے دعوت تھانہ علاقہ کے کوآتھ بازار میں منگل کی صبح دکانداروں کے گرفت میں آئے چار بد معاشوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔جبکہ 4 موقع سے بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے۔ مارے گئے بد معاش نے کچھ دنوں سے کوآتھ کے تاجروں کے ناک میں دم کر رکھا تھا۔ مارے گئے بد معاشوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ان کے پاس سے ایک کٹہ ، 4 زندہ کارتوس ، 4گولی کے کھوکھے اور موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ کافی دیر تک بازار میں افرا تفری کا ماحول بنارہا ۔ لاشوں کو پولس نے اپنے قبضے میں لے کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے سہسرام بھیج دیا۔ بد معاشوں کے ذریعہ چلائی گئی گولی کاشکار ہوا ۔ بازار کا ہی ایک دکاندار علاج کے لئے اسپتال میں داخل ہے ۔ملی اطلاع کے مطابق کوآتھ کی ضلع پارشد رنکی دیوی کے شوہر وشال چودھری (باشندہ گیدھا ) کی کوآتھ بازار میں ریڈیمیڈ کپڑے کی دکان ہے۔ کچھ دنوں سے انہیں فون پر اور کسی نہ کسی سے توسط سے رنگدار ی کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ نہیں دینے پر انہیں سبق سکھانے کی بات کہی جارہی تھی۔ یہی حالت کچھ دیگر دکانداروں کے ساتھ بھی تھی ۔ اس سے بازار کے دکاندار پہلے سے ہی کھول رہے تھے ۔ رنگداری مانگنے والے بھی علاقہ کے دبنگ مانے جانے والے ایک خصوصی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بتائے جاتے ہیں ۔ آج صبح 7 سے8 بجے جیسے ہی بازار کی دکانیں کھلنی شروع ہوئی ، ویسے ہی وشال ریڈیمیڈ کے ساتھ کل 3 بائکوں پر سوار 8 نوجوان پہنچ آئے اور ضلع پارشد کے شوہر وشال چودھری سے الجھ گئے۔اسی بیچ ایک بد معاش نے اپنی پستول سے گولی چلادی ۔ جو وشال کے ساتھ کھڑے کوآتھ باشندہ بھولن چودھر کو جا لگی ۔ یہ دیکھ کر اند ر سے کھول رہے تاجروں کے صبر کا پیمانہ ٹوٹ گیا۔ وہ بد معاشوں پر ٹوٹ پڑے ۔ جسے جو بھی ملا ( لاٹھی ، فرناٹھی ، اینٹ پتھر ) سے جرائم پیشوں کی خیریت لینے لگے ۔ دکانداروں کے غصے کاشکار بنے 4 بد معاشوں کو بعد میں پولس اپنے قبضے میں لے کر انہیں اسپتال پہنچایا ۔ جہاں علاج کے دوران 4 نے دم توڑ دیا۔ ان کی پہچان ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔ موقع پر پہنچے دواتھ کے تھانہ صدر آلوک کمار سنگھ نے بتایا کہ خبر ملتے ہی حرکت میں آئی پولس نے بھیڑ کے چنگل سے چھڑا کر بد معاشوں کو پی ایچ سی بھجوایا۔ جہاں ان کا علاج شروع ہوا۔اطلاع پاکر ضلع پولس ہیڈ کواٹر سے اعلیٰ افسر آرہے ہیں ۔ جرائم پیشوں کی گولی سے زخمی بھولن چودھری کا علاج چل رہا ہے۔ جو خطرہ سے باہر بتائے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں کاغذی کارروائی چل رہی ہے۔