ریزرویشن معاملے پرکانگریس کو ہاردک کا الٹی میٹم

احمد آباد،27 اکتوبر (یو این آئی) گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو حمایت دینے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاٹیدار کمیونٹی کے لیڈر ہاردک پٹیل نے پٹیل برادری کو ریزرویشن دینے کے مسئلے پر اسے تین نومبر تک اپنا موقف واضح کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوا تو کانگریس کا بھی وہی حال کیا جائے گا، جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کاسورت میں کیا گیا۔ہاردک پٹیل نے آج ٹویٹ کر کے کانگریس کو یہ الٹی میٹم دیا۔ مسٹر شاہ کی سورت ریلی کے دوران، ہاردک پٹیل کے حامیوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔ پٹیل کمیونٹی کے رہنما¶ں کے اعزاز کے لئے منعقد اس ریلی میں کچھ لوگوں نے جم کر نعرے بازی کی تھی اور کرسیاں پھینکنے کے ساتھ ہاردک پٹیل کی حمایت میں نعرے بازی کی تھی۔پاٹیدار لیڈر نے ٹویٹ کر کے کہا “تین نومبر تک کانگریس پاٹیدار کو آئینی طور پر ریزرویشن کس طرح فراہم کرائے گی۔ اس مسئلے پر اپنا موقف واضح کردے ، نہیں تو سورت میں جس طرح امت شاہ کے ساتھ ہوا ہے اس کے ساتھ بھی ویسا ہی ہوگا۔